Advertisement

ریاض فتیانہ کو پبلک اکاونٹس کمیٹی سے نکالے جانے کا امکان

وزیراعظم عمران خان نے ریاض فتیانہ کے معاملے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے حکومتی ممبران کو کل طلب کرلیا۔

پی اے سی کے حکومتی ممبران کل وزیراعظم ہاوس میں وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں حکومتی ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

پبلک اکاونٹس کمیٹی کے حکومتی ارکان سے وزیر اعظم کی ملاقات کل دوپہر ڈیڑھ بجے ہوگی، وزیر اعظم پی اے سی ارکان کی فہرست کا بھی جائزہ لیں گے۔

ملاقات  کے بعد بعض ارکان کو پبلک اکاونٹس کمیٹی سے نکالے جانے کا امکان ہے۔ ریاض فتیانہ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کی رکنیت بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

ریاض فتیانہ کو پارٹی کی احتساب و انصباطی کمیٹی کی تحقیقات کا بھی سامنا ہے۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز بھی وزراء پر لڑائی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔

وزیر اعظم نے کوپ 26 میں بعض پارٹی رہنماوں کی طرف سے وزراء پر تنقید کو بلاجواز قرار دیا تھا۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی احتساب و ڈسپلن کمیٹی کی جانب سے ریاض فتیانہ کو گلاسگو معاملے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

کمیٹی نے نوٹس میں ریاض فتیانہ کو ہدایت کی کہ آپ نے بطور رکن پی اے سی حکومتی وفد پر لڑائی سمیت جو دیگر الزامات لگائے اس کا ثبوت دیں، ساتھ ہی الزامات کے تحریری شواہد، کوائف اور دیگر ثبوت بھی فراہم کریں۔

معاملے کا پس منظر

گزشتہ ماہ ہونے والے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے انکشاف کیا تھا کہ وزیرِ مملکت زرتاج گل اور وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کے درمیان اقوامِ متحدہ کی ماحولیات کانفرنس میں لڑائی ہوئی تھی۔

Advertisement

ریاض فتیانہ نے اجلاس کو بتایا کہ گلاسگو میں زرتاج گُل معاونِ خصوصی امین اسلم کے ساتھ جھگڑا کر کے وطن واپس آئی تھیں۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں ریاض فتیانہ نے کہا کہ گلاسگو کانفرنس میں افسران کی نااہلی کے باعث پاکستان کی نمائندگی غیر معیاری رہی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ نیپال اور دوسرے ممالک کے وفد کو پاکستان کیمپ میں کسی افسر نے ریسیو نہیں کیا۔ ریاض فتیانہ نے یہ بھی بتایا کہ وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے نااہل افسران کے باعث کروڑوں روپے ضائع ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version