Advertisement

بلال یاسین پر حملے کے عینی شاہد نے آنکھوں دیکھا حال بتادیا

بلال یاسین

بلال یاسین

مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال یاسین پر حملے کے عینی شاہد نے آنکھوں دیکھا حال بتادیا۔  

مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسملی بلال یاسین نا معلوم افراد کی جانب سے قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے اور انہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

لیگی ایم اپی اے پر قاتلانہ حملے کے وقت وہاں موجود عینی شاہد نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بلال یاسین پر لاہور کے موہنی روڈ پر حملہ کیا گیا۔ نامعلوم افراد کی جانب سے ان پر فائرنگ کی گئی۔

عینی شاہد نے مزید بتایا کہ بلال یاسین کو گھر کے قریب ہی نشانہ بنایا گیا ، وہ گھر سے دور کسی کام سے جارہے تھے کہ اس دوران پیچھے سے دو موٹرسائیکل سوار آئے اور ان پر فائرنگ شروع کردی لیکن پہلے فائر مس ہوگئے جس پر انہوں نے دوبارہ فائرنگ کی۔

عینی شاہد کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں بلال یاسین کو ٹانگ پر گولی لگی جب کہ دوسری گولی ان کے پیٹ کو چھو کرگزر گئی جس سے وہ نیچے گر پڑے اور نامعلوم افراد فرار ہوگئے۔

Advertisement

دوسری جانب وزیراعلیٰ پناجب عثمان بزدار نے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ داران کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹ کے ذریعے اطلاع دی کہ لیگی رہنما کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا مالدیپ کی بندرگاہ کا دورہ
شائقین کیلیے خوشخبری، ایشین گیمز، پین ایم اور اولمپک گیمز میں کرکٹ ایونٹ شامل
فلسطینیوں کی نسل کشی پر ترکیہ میں نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
پاکستان اپنے اصولی موقف پر ڈٹ گیا ، استنبول مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
دواجی کون ؟ ممدانی سے پہلی ملاقات، محبت ، شادی کب کیسے اور کہاں ہوئی ؟
دبئی، آئی سی سی میٹنگ جاری، ممبران پاک بھارت کرکٹ بورڈ میں سیزفائر کے خواہاں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version