Advertisement

ثاقب نثار کی آڈیو لیک کے مرکزی کردار احمد نورانی کو بڑا دھچکا

احمد نورانی

 ثاقب نثار کی آڈیو لیک کے مرکزی کردار احمد نورانی کے خلاف ان کی اہلیہ نے درخواست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو لیک کرنے والے صحافی احمد نورانی کی اہلیہ عنبرین فاطمہ نے خلع کے لیے فیملی کورٹ میں دعوی دائر کردیا ہے جس پر فیملی عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

عنبرین فاطمہ کی جانب سے دائر دعوے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ احمد نورانی ایک برے کردار کے انسان ہیں اور بہت سی براٸیوں میں مبتلا ہیں۔ احمد نورانی نے چینلزاورسوشل میڈیا پرمجھے طلاق دینے کا بیان دیا۔

عدالت میں دائردعوے میں عنبرین فاطہ کا مؤقف ہے کہ احمد نورانی نے آج تک کبھی مجھے زبانی یا تحریری طور پر طلاق نہیں دی۔ احمد نورانی اپنے دوستوں کے ذریعے سوشل میڈیا پرمجھے طلاق یافتہ کہلوا رہے ہیں۔

عنبرین فاطمہ کی جانب سےعدالت سے استدعا کی گئی کہ احمد نورانی کے اس رویے سے شدید ذہنی اذیت کا شکار ہوں۔ شوہراحمد نورانی کے نکاح میں نہیں رہنا چاہتی۔ لہذا عدالت خلع کی ڈگری جاری کرنے کا حکم دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version