Advertisement

آئی فون 14 پرو کے انوکھے فیچرز کی تفصیلات سامنے آگئیں

آئی فون کو فروخت کرنے سے قبل یہ کام ضرور کریں

آئی فون سے متعلق ہر خبر پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ نے آئندہ سال ریلیز ہونے والے آئی فون 14 پرو کی تفصیلات شایع کردیں۔

امریکی ٹیکنا لوجی جائنٹ ایپل نے رواں سال ستمبر میں ہی اپنی نئی سیریز آئی فون 13 کے نام سے ریلیز کی، جس کے بعد اس کے نئے ماڈل کے بارے میں قیاس آرائیوں کا آغاز ہوگیا تھا۔

آئی فون کے آنے والے ماڈلز، ان کے فیچرز اور دیگر تفصیلات کے بارے میں خبریں دینے والی ویب سائٹ ایپل انسائیڈر کے مطابق مالیاتی کمپنی ٹی ایف انٹر نینشل سیکیورٹیز کے تجزیہ کار منگ چی کیو نےکہا ہے کہ ایپل آئندہ برس آئی فون 14 پرو کو 48 میگا پکسل کیمرے کے ساتھ اور 2023 میں آئی فون 15 ماڈل کو پیری اسکوپ لینس کے ساتھ فروخت کے لیے پیش کرے گا۔

منگ کا کہنا ہے کہ آئی فونز کے آنے والے ماڈلز میں اس اپ گریڈز سے کیمرہ لینس تیار کرنے والی تائیوانی کمپنی Largan Precision کے مارکیٹ شیئرز، آمدن اور منافع میں بہت زیادہ اضافہ ہوگا۔

منگ کے مطابق 48 میگا پکسل کیمرہ صرف آئی فون14 پرو ماڈل تک محدود رہے گا۔ اس کیمرے کی مدد سے استعمال کنندگان 8K ویڈیو ریکارڈ کرسکیں گے، جب کہ موجود ماڈلز میں صرف4K ویڈیو ریکارڈ کی جاسکتی ہے۔

اس ہائی ریزولیشن 8K ویڈیو کی بدولت ایپل کے اے آر( آگمینٹڈ ریئلٹی) اور وی آر (ورچوئل ریئلٹی) ہیڈ سیٹ پر ویو زیادہ مناسب ہوجائے گا۔ ایپل کی جانب سے اےآر اور وی آر ہیڈ سیٹ کو بھی آئندہ سال متعارف کرائے جانے کی توقع ہے۔

منگ کا مزید کہنا ہے کہ ایپل بہتر کیمرہ نتائج حاصل کرنے کے لیے پکسل بائنگ پراسیس بھی استعمال کرسکتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کو پہلے سے ہی سام سنگ گلیکسی S21 الٹرا اور اس جیسے دیگر اینڈروئیڈ فون میں استعمال کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

اگر ایپل آئی فون 14 پرو میں کیمرہ بائننگ پراسیس کا استعمال کرتا ہے تو اس سے زیادہ روشنی میں 48 میگا پکسل کی تصاویر اور کم روشنی میں 12 میگا پکسل کی تصاویر لی جاسکیں گی۔

کیو نے پیش گوئی کی ہے کہ  آئی فون 15 ماڈل 2023 میں پیری اسکوپ لینس کے ساتھ آسکتا ہے۔ جس سے آئی فون میں آپٹیکل زوم کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔

پیری اسکوپ لینس کیا ہے ؟

پیری اسکوپ لینس اسمارٹ فونز میں آپٹیکل زوم کی صلاھیٹ فراہم کرتا ہے جو کہ اسمارٹ فون میں کسی اور طریقے سے ممکن نہیں۔ اس لینس کی بدولت استعمال کنندہ x  5 اورx 10  تک آپٹیکل زوم تک کرسکتے ہیں۔

آئی فون کے موجود ماڈلز میں زوم کی زیادہ سے زیادہ رینجx 2.5 ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فیس بک صارفین کے لئے تشویشناک خبر
ٹک ٹاک اپنے صارفین کے لئے بہترین فیچر متعارف کروانے کو تیار
واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کر دی
چیٹ جی پی ٹی کے نئے 4 ماڈل کے آڈیو،و یڈیو میں انسانی احساسات شامل
موبائل فونز کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ہوگئی
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے اچھی خبر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version