وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی آرٹس کونسل میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خداوند کا کرم ہے وہ مجھے ہیپی کرسمس کی خوشیوں میں شامل ہونے کا موقع دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی صدارت میں بڑی اہم میٹنگ تھی ، مسیحی برادری کی پاکستان کے لیے خدمات کسی مسلمان سے کم نہیں زیادہ ہی ہیں ، آپ سب پاکستان کے وزیرداخلہ ہیں ، سیالکوٹ کا واقع ہمارے لیے بہت بڑی بدنامی ہے۔
شیخ رشید نے کہا ہے کہ دنیا میں پہلی بار ہمیں انتہا پسند کے طور پر دیکھا جارہا ہے ، راولپنڈی کی مسیحی برادری کو پیغام دیتا ہوں ، میرے بیان کو پزیرائی دنیا میں ملی ، پھر کہتا ہوں کبھی کسی عیسائی کو زندگی میں بھیک مانگتے نہیں دیکھا ، عیسائی غریب مگر محنت کش ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ملک کی دشمن انتہا پسندی اور دہشتگردی ہے ، دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے بھی مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

