ایشز سیریز کے لائیو میچ میں شادی کی پیشکش پر لڑکی کا رد عمل

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین جاری ایشز سیریز کے پہلے میچ میں ایک تماشائی نے لائیو لڑکی کو شادی کی پیشکش کر دی۔
کیمرے کی آنکھ نے یہ مناظر براہ راست دکھائے، وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تماشائیوں کے درمیان ایک شخص اپنی سیٹ سے اٹھ گیا اور زمین پر بیٹھ کر اپنی گرل فرینڈ کو شادی کے لئے پروپوز کیا، اور منگنی کے لئے انگوٹھی پیش کی، لڑکی نے خوشگوار حیرت کے ساتھ اپنی رضامندی ظاہر کر دی۔
She said yes! How good! pic.twitter.com/Mc7erNaeYO
— 7Cricket (@7Cricket) December 10, 2021
یہ منظر ٹوئٹر پر بھی وائرل ہو گیا، اور اسے 25 ہزار سے زائد صارفین نے دیکھا۔
گراؤنڈ میں موجود تماشائیوں نے اسٹیڈیم کی بڑی اسکرین پر یہ منظر دیکھا اور لڑکی کی جانب سے رضامندی کے بعد تماشائیوں نے تالیاں بجا کر اس عمل پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News