برطانیہ میں نواز شریف کے ویزے کی توسیع ریجیکٹ ہو چکی ہے، شہباز گل

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ برطانیہ میں نواز شریف کے ویزے کی توسیع ریجیکٹ ہو چکی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ اس وقت یہ اپیل میں ہیں لیکن انہیں پتہ ہے ویزہ رجیکٹ کر کے بے دخل کیا جائے گا۔
پہلے کچھ لوگوں کو استعمال کیا انقلابی نواز شریف اور نواز شریف نے کفن باندھ لیا ہےکا بیانیہ بنانے کے لیے
اب استعمال کر رہے انقلاب کی معطلی اور اسی اسٹیبلشمنٹ سے "ڈیل" کا بیانیہ بنانے کے لیے
برطانیہ سے دھکا پڑنے کا قوی امکان ہے اس کی گروانڈ بنائی جا رہی ہے
بذریعہ رینٹ اے۔۔۔۔— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 25, 2021
انہوں نے کہا کہ اس لئے نواز شریف کے بے دخل ہونے کو ان کا واپس آنے کا سیاسی فیصلہ بنا کر پیش کیا جارہا ہے۔
ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں یہ بھی کہا کہ بزدل کبھی بہادر نہیں ہوتے، اعلان ابھی جاری ہے۔
غیر ضروری اعلان:برطانیہ میں نواز شریف کے ویزہ کی توسیع رجیکٹ ہو چکی ہے-اس وقت اپیل میں ہیں لیکن انہیں پتہ ہے ویزہ رجیکٹ کر کے بے دخل کیا جائے گا۔اس لئے نواز شریف کے بے دخل ہونے کو ان کا واپس آنے کا سیاسی فیصلہ بنا کر پیش کیا جا رہا ہے- بزدل کبھی بہادر نہیں ہوتے
اعلان ابھی جاری ہے— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 25, 2021
وزیراعظم کے معاونِ خصوصی کا کہنا ہے کہ انقلابی نواز شریف نے پہلے کچھ لوگوں کو استعمال کیا اور پھر خود نواز شریف نے کفن باندھ لیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انقلاب کی معطلی اور اسی اسٹیبلشمنٹ سے ’ڈیل‘ کا بیانیہ بنانے کے لیے انکا برطانیہ سے دھکا پڑنے کا قوی امکان ہے، اس کی گرؤانڈ بنائی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

