قدیم پینٹنگ میں خلائی مخلوق کی موجودگی کا اشارہ؟

سازشی نظریات کے حامل افراد کا کہنا ہے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش سے منسوب ایک تاریخی پینٹنگ میں خلائی مخلوق کی موجودگی اور ان کے یقینی ہونے کا اشارہ موجود ہے۔
“میڈونا اینڈ چائلڈ وِد دی انفینٹ سینٹ جان” نامی ایک پینٹنگ آرٹ اور خلائی مخلوق پر یقین رکھنے والوں کے درمیان بحث کا باعث بنی ہوئی ہے۔
اٹلی کے شہر فلورنس میں موجود یہ پینٹنگ 16 ویں صدی کی ہے لیکن اس کا مصور نامعلوم ہے۔
پینٹنگ کے دائیں کونے میں موجود مبینہ اڑن طشتری
کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ پینٹنگ کے اوپری دائیں کونے میں آسمان پر اڑن طشتری دکھائی گئی ہے جس نے اس پینٹنگ کی پراسراریت میں اضافہ کردیا ہے۔
سازشی نظریات کے ماننے والوں کے خیال میں یہ پینٹنگ خلائی مخلوق کی موجودگی کا ثبوت ہے۔
انہوں نے اس پینٹنگ کو “یو ایف او آف میڈونا” کا نام دیا ہے۔
ویب سائٹ فلورنس انفرنو کے مطابق، کچھ آرٹ مورخین کا خیال ہے کہ مصور نے پینٹنگ میں نظر آنے والی اس کانٹے دار طشتری کے زریعے ایک فرشتے کو دکھایا ہے۔
کانٹے نما طشتری کی قریبی تصویر
یہ پہلا موقع نہیں کہ خلائی مخلوق پر یقنی رکھنے والوں نے کسی قدیم پینٹنگ میں ممکنہ ‘ایلین’ کی نشاندہی کی ہو۔
ایک اور مشہور مثال 1350 میں ایک نامعلوم فنکار کی طرف سے دیوار پر کی گئی مصوری ہے۔ جس میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو صلیب پر چڑھانے کا منظر دکھایا گیا ہے، جبکہ ان کے دونوں اطراف دو عجیب و غریب نظر آنے والی چیزیں مبینہ پائلٹس کے ساتھ آسمان پر اڑتی دکھائی گئی ہیں۔
پینٹنگ کے اوپری کونوں پر موجود مشتبہ خلائی جہاز
یہ علامتیں کس چیز کی نمائندگی کرتی ہیں اس کی بہت سی وضاحتیں ہیں، لیکن کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ وہ خلائی مخلوق کے جہاز ہیں۔
کچھ آرٹ مورخین کا اصرار ہے کہ تصویر میں موجود یہ دونوں عجیب و غریب اشکال سورج اور چاند کی نمائندگی کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

