Advertisement

وقار ذکا نے تیزاب گردی کا شکار لڑکی کو انصاف دلادیا

انصاف

انصاف

سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور رئیلٹی شو ہوسٹ وقار زکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں بہت ساری پرانی اور نئی ویڈیوز کے کلپ جوڑے گئے ہیں۔

ویڈیو میں انہوں نے کہا ’’دوستوں میں ان میں سے نہیں جو کسی مسئلے پر ٹوئٹ کرنے کے بعد آگے بڑھ جائے بلکہ اس مسئلے کو حل کرنے کی پوری کوشش کرتا ہوں۔

وکار زکا نے اپنی پرانی ویڈیو شیئر کرتے کہا کہ آپ لوگوں کو 2015 میں راحیلہ کا کیس یاد ہوگا جسے تیزاب گردی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور ایک نوجوان نے چاند رات کو شادی سے انکار پر اس پر تیزاب پھینک دیا تھا لیکن اسے سزا نہیں ہورہی تھی۔

پرانی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خود متاثرہ لڑکی وقار زکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ وقار بھائی نے ہمارے لیے بہت کچھ کیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ آگے بھی ہماری مدد کرتے رہیں گے۔

دوسری جانب وقار زکا نے آج یعنی 14 دسمبر کی ویڈیو کلپ دکھائی جس میں 2015 میں تیزاب گردی کا شکار بننے والی لڑکی راحیلہ ویڈیو کال پر موجود ہیں اور ایک بار پھر وقار زکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں ’’انہیں انصاف مل گیا‘‘۔

Advertisement

راحیلہ نے ویڈیو میں کہا ’’آپ نے میرا بھرپور ساتھ دیا، صرف ایک چیز میں نہیں بلکہ شروعات سے آخر تک میرا ساتھ دیا‘‘۔ جس پر میزبان نے سوال پوچھا آپ یہ بتائیں ابھی ایسا ہوا کیا جس پر آپ نے مجھے کال کی۔

متاثرہ لڑکی نے جواب دیا کہ 17 جولائی 2015 کو مجھے تیزاب گردی کا شکار بنایا گیا تھا لیکن کیس عدالت میں چلنے کے باجود مجھے انصاف نہیں مل رہا تھا، کبھی ہمارا وکیل نہیں آتا تو کبھی ان کا موجود نہیں ہوتا اور کبھی کوئی اور مسئلہ آجاتا ، جس پر ہمیں تاریخ پر تاریخ مل رہی تھی لیکن بلآخر آج 6 سال بعد مجھے انصاف مل گیا۔

متاثرہ لڑکی نے کہا کہ میری امید سے زیادہ مجرم پولیس کانسٹیبل ذیشان عمر کو سزا سنائی گئی ہے جسے عدالت نے 10 لاکھ روپے جرمانہ اور عمرقید کی سزا سنائی ہے جس پر میں بے حد خوش ہوں اور خاص طور پر آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ آپ نے ہمیں اس کیس کے لیے اچھے وکیل کرواکر دیے اور انہوں نے اس کیس پر محنت کی جس کا نتیجہ ہمیں ملا۔

راحیلہ نے کہا چونکہ ملزم اثرورسوخ والے تھے اس لیے کیس پہلے دہشت گردی کی عدالت میں چلا جس کے بعد ہائی کورٹ اور پھر سیشن کورٹ میں چلا گیا تھا لیکن اس دوران مجھے بہت سے مراحل سے گزرنا پڑا لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری۔

انہوں نے تیزاب گردی کا شکار بننے والی تمام لڑکیوں سے درخواست کی کہ وہ ہمت نہیں ہارے، پہلے تو میں دعا کرتی ہوں کہ کسی کے ساتھ بھی ایسا واقعہ نہ ہو ، اور اگر ہوبھی جائے تو وہ لوگ ہمت نہ ہاریں، کیوں اللہ آپ جیسے کسی انسان کو وسیلہ بناہی دیتا ہے اور میرا اپنی عدالتوں پر یقین بہت زیادہ پختہ ہوگیا ہے۔

وقار زکا کے سوال کے جواب میں متاثرہ خاتون نے کہا کہ میرا علاج بہت بہترین چل رہا ہے اور میں بہت جلد ماسک کے بغیر آپ کے پروگرام میں شرکت کروں گی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
اسرائیلی حملے کے بعد امریکا-قطر دفاعی معاہدے کی ضرورت مزید بڑھ گئی، قطر
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
جشن آزادی معرکہ حق تقریب؛ گورنر سندھ کی عاطف اسلم کے گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل
ڈیم نہیں، صرف دلاسے، بارشیں آئیں، پانی گیا، مستقبل پھر خالی
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
Advertisement
Next Article
Exit mobile version