Advertisement

پورے کرسمس سیزن میں ٹک ٹاک کی برتری برقرار

حال ہی میں ٹک ٹاک کے ناظرین کے حساب سے گوگل کو پیچھے چھوڑ دیا تھا اور 2022 کا یہ بلند رحجان اب بھی جاری ہے۔

تازہ خبر یہ ہے کہ یورپ اور امریکا میں کرسمس اور چھٹیوں کے باوجود لوگوں نے ٹک ٹاک سے منہ نہیں موڑا اور یہ ایپ اب بھی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ اور استعمال ہونے والی ایپس میں اول نمبر پر براجمان ہے۔

عین کرسمس والے روز بھی ٹک ٹاک پہلے، انسٹاگرام دوسرے اور فیس بک ایپ تیسرے نمبر بر تھی۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ سوشل میڈیا ایپس کی اس دوڑ میں جنوب مشرقی ایشیا میں ای کامرس کی ایک ابھرتی ہوئی ایپ شوپی نے حیرت انگیز ترقی کی اوراب عالمی چارٹ میں آٹھویں نمبر پر ہے۔

بادشاہ کا دوست بھی بادشاہ کے مصداق ٹک ٹاک ویڈیو کو ایڈٹ کرنے والی ایپ کیپ کٹ کو بھی پر لگے اور وہ اس وقت دسویں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپ ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق 2022 کے کسی ابتدائی سہ ماہی میں ٹک ٹاک استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ڈیڑھ کروڑ تک جاپہنچے گی۔

Advertisement

اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ ایپ نوعمر اور جوانوں میں مقبول ہے جو مختصر ویڈیو بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس کے توڑ کے لیے یوٹیوب نے نہ صرف شارٹس کے عنوان سے فیچر پیش کیا اور اسے کامیاب بنانے کے لیے لاکھوں نہیں کروڑوں ڈالر کی فنڈنگ بھی رکھی ہے۔ لیکن شارٹس اب بھی اس دوڑ میں بہت بہت پیچھے ہے۔

لیکن ٹھہریئے فیس بک کی مرکزی کمپنی میٹا کی جانب سے میٹاورس اور ورچول ریئلٹی میں تازہ شاندار تجربات کے بعد اس کا گراف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
Next Article
Exit mobile version