Advertisement

سانحہ سیالکوٹ ہمارے تعلقات کو متاثر نہیں کرے گا، سری لنکن ہائی کمشنر

سری لنکن

سری لنکن ہائی کمشنر نے کہا ہےکہ سانحہ سیالکوٹ ہمارے تعلقات کو متاثرنہیں کرے گا۔

تحریک انصاف کے وفد نے اسلام آباد میں سری لنکن ہائی کمیشن کا دورہ کیا، ہائی کمشنر سے ملاقات میں سیالکوٹ واقعہ پرتعزیت اورہمدردی کااظہارکیا ہے۔

وفد نے سیالکوٹ واقعے کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے شدید دکھ کا اظہار کیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سری لنکا کے ہائی کمشنرموہن وجے وکراما نے کہا کہ ہم اس واقعے کی مذمت کرتے ہیں، یہ واقعہ افسوس ناک ہے تاہم پاکستانی حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات سے خوش ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ یقین ہے حکومت پاکستان ایسے اقدامات کرے گی کہ فیملی کو انصاف ملے گا۔

Advertisement

اس سے قبل عدالت نے سانحہ سیالکوٹ میں ملوث 26 گرفتار ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

سری لنکن شہری کے قتل میں ملوث 26 گرفتار ملزمان کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ملزمان کو پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

انسداد ہشتگردی کی خصوصی عدالت کی جج نتاشہ نسیم نے ملزمان کو دوبارہ 21 دسمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

سماعت کے دوران فاضل عدالت کی جج نے ملزم حسنین سے اس کی عمر کے با رے میں استفسار کیا تو ملزم نے عدالت کو بتایا کہ اس کی عمر 16 سال ہے۔

پیشی کے موقع پر پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

Advertisement

عدالت میں پیشی کے بعد ملزمان سخت سیکیورٹی میں سیالکوٹ روانہ ہو گئے۔

اس سے قبل سانحہ سیالکوٹ پر وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان کا روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر مثالی سزائیں ملنی چاہئیں ، پروسیکیوشن شواہد جمع کرکے بھرپور تیاری سے عدالت میں جائے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانا یقینی بنایا جائے ، سانحہ سیالکوٹ نے پوری قوم کے سر شرم سے جھکا دئیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version