Advertisement

شازیہ منظور کی ٹرولنگ، مداح گلوکارہ کے حق میں بول پڑے

شازیہ منظور

شازیہ منظور

سوشل میڈیا صارف کو نامور گلوکارہ شازیہ منظور کی ٹرولنگ کرنا مہنگا پڑگیا۔ 

نامور پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور کے نام سے کون واقف نہ ہوگا، جنہوں نے 90 کی دہائی میں انڈسٹری کو  ’آجا سونیا‘ ، ’بلے بلے‘ ، ’چن میرا مکھنا‘ جیسے سپر ہٹ گانے دیے البتہ ان دنوں وہ انڈسٹری سے بہت دور ہنسی خوشی اپنی زندگی بسر کررہی ہیں۔

شازیہ منظور نے میوزک انڈسٹری سے کنارہ کشی ضرور اختیار کرلی ہے لیکن انہوں نے خود کو سوشل میڈیا پر فعال رکھا ہوا ہے ، وہ اپنے انسٹاگرام اور خاص طور پر ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر آئے دن کچھ نہ کچھ اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں۔

چند روز پہلے انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مختصر ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ لال رنگ کی لمبورگینی سے اترتے ہوئے بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کا مشہور گانا ’’لمبور گینی چلائی جاندے او‘‘ گارہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے انہیں پہچانے بغیر مذاق کا نشانہ بنایا جو انہیں مہنگا پڑگیا۔

Advertisement

اسد انکل نامی ٹوئٹر صارف نے گلوکارہ کی ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا ’’سوچیں، آپ اپنی رخصتی کی تیاری کررہے ہوں اور جیسے ہی باہر نکلیں تو اس طرح کی آنٹیاں آپ کی گاڑی کے باہر کھڑی ہوجاتی ہیں‘‘۔

ٹوئٹر صارف کی یہ حرکت گلوکارہ شازیہ منظور کے مداحوں کو بالکل پسند نہ آئی اور وہ ان کے حق میں سامنے آگئے۔ گلوکارہ کے مداحوں نے درخواست کی کہ اگر آپ کسی کو جانتے نہیں تو بلاوجہ ہر کسی کو آنٹی مت پکارا کرو۔

Advertisement

نامور صحافی ماریا میمن نے گلوکارہ کے حق میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’شازیہ منظور اپنی ذاتی لمبورگینی کے ساتھ بہترین زندگی گزار رہی ہیں‘‘۔

ایک صارف نے تو اسد انکل کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی اس حرکت نے شازیہ منظور کو نوجوان نسل سے متعارف کروادیا اور وہ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کررہی ہیں۔

Advertisement

بعد ازاں اسد انکل نامی صارف کو جب اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے ٹوئٹر پر معافی نامہ جاری کردیا۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا ’’میں پاکستانی ٹوئٹر صارفین سے معافی مانگنا چاہتا ہوں کیوں کہ میں شازیہ منظور کو نہیں جانتا تھا۔

https://twitter.com/ASUHHHDBLUH/status/1465966206251266051

ٹوئٹر صارف نے مزید کہا کہ اپنی غلطی کے ازالے کے لیے میں گلوکارہ کا میوزک بار بار سنوں گا اور اپنی بیوی کو بھی سنواؤں گا جو میری اس حرکت سے مایوس ہوئی ہیں اور ان کے گانوں کو دل سے جاننے کے بعد آپ سے دوبارہ رابطہ کروں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ 2025: بنگلا دیش نے افغانستان کو 8 رنز سے ہرا دیا
سندھ کے بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری
پنجاب اسمبلی میں طلباء کے موبائل فون پر پابندی کی قرارداد منظور
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
معرکہ حق میں 4 رافیل طیارے تباہ ہوئے، عالمی ماہر کا انکشاف، ٹیل نمبرز بھی بتا دیے
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version