پانی چوروں کیخلاف آپریشن کا دائرہ وسیع کیا جائے، وزیر بلدیات سندھ

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پانی چوروں کیخلاف آپریشن کا دائرہ وسیع کیا جائے۔
سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر اینٹی تھیفٹ سیل واٹر بورڈ کی کارروائی ہوئی جس میں اینٹی تھیفٹ سیل واٹر بورڈ نے ڈسٹرکٹ ویسٹ منگوپیر میں غیر قانونی ہائیڈرنٹ مسمار کردیا۔
اینٹی تھیفٹ سیل واٹر بورڈ کے انچارج عبد الواحد شیخ نے کہا کہ غیر قانونی ہائیڈرنٹ سے جنریٹرز، واٹر ٹینکرز اور سیکڑوں فٹ پائپ قبضہ میں لے لیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمات درج کرائے جائیں گے۔
ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسد اللہ خان نے کہا ہے کہ ملزمان کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے، پانی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں۔
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پانی چوروں کیخلاف آپریشن کا دائرہ وسیع کیا جائے، شہریوں کے حصے کا پانی چوری کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

