Advertisement

صنم چوہدری نے شوبز چھوڑنے کی اصل وجہ بتادی

صنم چوہدری

صنم چوہدری

سابقہ ادکارہ صنم چوہدری نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ موت کے بعد اللہ کو کیا منہ دکھاتی اور سکون کی تلاش میں اس دنیا سے کنارہ کشی اختیار کی۔

شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی اداکارہ صنم چوہدری نے فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک لائیو ویڈیو کا آغاز بسم اللہ اور قرآنی آیات سے کرتے ہوئے کہ آج میں آپ لوگوں سے اپنی اسٹوری شیئر کروں گی کہ میں نے شادی کے بعد اچانک شوبز چھوڑنے کا اعلان کیوں کیا۔

سابقہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے تو میں آپ سب لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ آپ لوگوں نے میری بہت حوصلہ افزائی کی اور مجھے بھرپور سپورٹ کیا، اتنا پیار مجھے تو اس وقت بھی نہیں ملا جب میں شوبز میں تھی۔

یہ بھی پڑھیں؛ صنم چوہدری نے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں؟

صنم چوہدری کا کہنا تھا کہ مجھے حجاب بہت اچھا لگ رہا ہے اور آج کل مجھے ہر کوئی یہی کہہ رہا ہے کہ میرے چہرے پر بہت نور آرہا ہے تو اس کی وجہ صرف اور صرف اللہ سے قربت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں آج کل دین اسلام کو سمجھ رہی ہوں اور چاہتی ہوں کہ آپ لوگوں سے بھی شیئر کروں تاکہ آپ لوگ بھی میری طرح غافل نہ رہیں، اللہ مجھے اس قابل بنائے کہ جو پیغام میں سمجھ رہی ہوں وہ سب کو سمجھا سکوں۔

Advertisement

شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے صنم چوہدری نے کہا کہ اس انڈسٹری میں میرے پاس عزت، شہرت ، پیسہ سب کچھ تھا لیکن صرف سکون نہیں تھا اور سکون کی تلاش میں یہاں تک آئی جب کہ شادی کے بعد بھی انڈسٹری کے لوگوں کے ساتھ رابطے میں تھی۔

’شادی کے بعد کام کی پیشکش ہوئی‘

سابقہ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ چند پروڈکشن ہاؤس سے میری پراجیکٹ پر بات فائنل بھی ہوچکی تھی لیکن پھر میں نے خود سے پوچھا کہ مجھے زندگی میں کیا چاہیے تھا، مجھے فیملی چاہیے تھی اور اگر دوبارہ شوبز میں جاتی ہوں تو یہ ممکن نہیں ہوگا، پھر میں نے اپنے استاتذہ سے مشورہ کیا۔

صنم چوہدری نے کہا ایک دن اچانک میرے ذہن میں قرآن پاک کا مطالعہ کرنے کا خیال آیا، دراصل ہر گھر کی طرح یہ کتاب میں نے بھی سجا کر اوپر رکھی ہوئی تھی لیکن مطالعہ نہیں کرتی تھی، شروع میں جب میں اکیلے میں پڑھتی تھی تو مجھے سمجھ نہیں آتی تھی۔

انہوں نے کہا پھر جب میں نے قرآن پاک کسی کی رہنمائی سے سمجھ کر پڑھنے کی کوشش کی تو مجھے لگا قرآن پاک مجھ سے بات کرررہا اور مجھے مزہ آنے لگا پھر میں نے خود سے سوال کیا شوبز میں کام کرکے میں اپنے اللہ کو تو ناراض نہیں کررہی، حجاب کے بغیر کام کرنے پر اللہ تو ناراض نہیں ہورہا؟

’قرآن پاک میں مجھے سارے جواب مل گئے‘

Advertisement

سابقہ ادکارہ نے کہا میرے تمام سوالات کے جوابات مجھے قرآن پاک میں مل گئے اور مجھے یہ آئینہ قرآن پاک میں ہی دکھا خاص طور پر جب میں سورہ بقرہ تک پہنچی، قرآن پاک پڑھنے اور سمجھنے کے بعد میں خوفزدہ ہوگئی تھی کہ کہیں میرا شمار بھی ان لوگوں میں تو نہیں ہوتا جن کو اللہ نے ناپسندیدہ قرار دے دیا ہے۔

’حجاب کرنا مشکل لگتا تھا‘

صنم چوہدری کا کہنا تھا کہ حجاب کرنا مشکل لگتا تھا، مجھے لگتا تھا صرف لوگوں کو خوش کرنا ہے میری زندگی کا مقصد ہے لیکن وہ سب تو میں کررہی تھی پھر بھی مجھے سکون کیوں نہیں مل رہا تھا جب کہ لوگوں کو خوش کرتے کرتے اگر میں اللہ کے پاس چلی جاتی تو کیا منہ دکھاتی اور مجھ سے پوچھا جاتا کہ تم نے میرے لیے کیا کیا ؟

’پتہ نہیں تھا ایک دن مرنا بھی ہے‘

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ میں شوبز چھوڑ کر اللہ کی راہ پر چلنے کا فیصلہ کرچکی ہوں اور میں نے صرف قرآن پاک کھول کر پڑھنا شروع کیا تھا لیکن اللہ نے میرے لیے سارے راستے کھول دیے۔ ایک ویڈیو ریکارڈ کرنے کے لیے میں نے بھرپور تیاری کی لیکن سوچو اگر میں اللہ کے پاس بغیر تیاری کے چلی جاتی تو میرا کیا ہوتا اور مجھے یہ پتہ نہیں تھا کہ ایک دن مرنا بھی ہے۔

واضح رہے صنم چوہدری نے رواں سال اگست میں انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کرنے کے بعد شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
رجب بٹ کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version