Advertisement

بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مجموعی طور پر پر امن رہا، محمود خان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مجموعی طور پر پر امن رہا۔

محمود خان سے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہزاد بنگش اور انسپکٹر جنرل پولیس معظم جاہ انصاری کی ملاقات ہوئی جس میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے پر امن انعقاد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں بعض مقامات پر پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ملاقات میں ان انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اس طرح کے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کے لئے لائحہ عمل پر گفتگو بھی کی گئی ہے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ محمود خان نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مجموعی طور پر پر امن رہا، تاہم بعض جہگوں پر کچھ ناخوشگوار واقعات رونما ہوئے۔

انہوں نے ہدایت دی کہ ان انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اس طرح کے واقعات کا تدارک یقینی بنایا جائے، بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے پر امن انعقاد کے لئے ابھی سے انتظامات اور تیاریوں کا عمل شروع کیا جائے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور الیکشن کمیشن کے درمیان کوآرڈینیشن کا موثر نظام وضع کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے پر امن ماحول میں صاف اور شفاف انعقاد کے لئے پر عزم ہے، اس مقصد کے لئے دستیاب تمام مالی وسائل اور افرادی قوت کا موثر استعمال عمل میں لایا جائے۔

محمود خان نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت ان انتخابات کے پرامن اور صاف و شفاف انعقاد کے لئے درکار تمام وسائل فراہم کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version