حکومت آزاد کشمیر ضروری اقدامات کے لیے وزارت آبی وسائل کے نام ریفرنس بھیجے، مونس الٰہی

مونس الٰہی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر ضروری اقدامات کے لیے وزارت آبی وسائل کے نام ریفرنس بھیجے۔
مونس الٰہی کی زیرِ صدارت نیشنل واٹر پالیسی کی سٹیرنگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس واپڈا ہاؤس لاہور میں منعقد ہوا جس میں مونس الٰہی نے واٹر سیکٹر کی اہمیت اور ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے حصول میں نیشنل واٹر پالیسی کے نفاذ پر زور دیا۔
وزیر برائے آبی وسائل نے سٹیرنگ کمیٹی کے ستمبر 2021 کے پہلے اجلاس میں پیش کیے جانے والے نیشنل واٹر پالیسی کے نفاذ کے فریم ورک پر اتفاق رائے میں پیش رفت کا جائزہ لیا اور اس کی کوششوں کو سراہا۔
مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ نیشنل واٹر پالیسی پر تمام اسٹیک ہولڈرز کا اگلے دو ہفتوں میں اتفاق رائے حاصل کیا جائے، تمام صوبے اپنی آراء یکجا کر کے اپنے صوبائی پی اینڈ ڈی محکمےکے ذریعہ مشترکہ طور پر بھیجیں۔
اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل کے کراچی کو اضافی پانی دینے کے فیصلے کے نفاذ کا بھی جائزہ لیا گیا، کراچی کو اضافی پانی کی فراہمی کے لئے ایک کمیٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی، اس کے سربراہ جوائنٹ سیکرٹری وزارت آبی وسائل اور ممبران میں ارسا ممبران، ایم ڈی کے ڈبلیو ایس بی اور صوبوں کے سیکریٹری آبپاشی ہوں گے۔
مونس الٰہی نے حکومت آزاد کشمیر کی منگلا ڈیم سے ملحقہ آزاد جموں و کشمیر کی اراضی پر آبپاشی کے لئے 614 کیوسک پانی مہیا کرنے کی درخواست پر بھی غور کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر ضروری اقدامات کے لیے وزارت آبی وسائل کے نام ریفرنس بھیجے، وزیر آبی وسائل کی تین ماہ کے قلیل عرصہ میں نیشنل واٹر پالیسی کی سٹیرنگ کمیٹی کے دوسرے اجلاس کے انعقاد پر تعریف کی۔
مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز باالخصوص صوبے بھی اسی جذبہ کے مظاہرہ کریں، تمام صوبےنیشنل واٹر پالیسی کے نفاذ کے لیے بھرپور تعاون کریں۔
اجلاس میں آبی وسائل اور منصوبہ بندی کی وزارتوں کے سیکرٹری، فنانس ڈویژن اور وزارت فوڈ سیکیورٹی کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے زراعت اور آب پاشی کے صوبائی سیکرٹری بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ واپڈا، سروئر جنرل آف پاکستان، ارسا، فلڈ کمیشن کے نمائندگان اور انڈس واٹر کمشنر بھی اجلاس میں موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

