Advertisement

کورونا کے باوجود بسیں چلائیں مگر کورونا پیکج کرپشن پر بھی نظر ڈالیں، اویس قادر شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی رہنما و صوبائی وزیر اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ کورونا کے باوجود بسیں چلائیں مگر کورونا پیکج کرپشن پر بھی نظر ڈالیں۔

اویس قادر شاہ نے گورنر سندھ اور اسد عمر کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ کون لوگ ہیں؟ جو ٹرائل کا بھی افتتاح کر رہے ہیں، اپنے ہی کام اور قابلیت پر یقین نہیں اور عوام کو افتتاح اور شروعات میں مشغول کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دس سال پہلے کراچی کو جو جو نہ مل سکا وہ اپنے اتحادیوں سے پوچھیں، پیپلز پارٹی جو کام کرنے جا رہی ہے وہ کم مدت کے لئے نہیں ہوگا، کورونا کے باوجود بسیں چلائیں مگر کورونا پیکج کرپشن پر بھی نظر ڈالیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی رہنما و صوبائی وزیر اویس قادر شاہ نے مزید کہا کہ انہیں انکی کابینہ سمیت کچھ نہیں معلوم کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے، کہاں گیا کراچی ریلیف پیکج اور شہر کے اربوں روپے؟ ان کے جھوٹ اور ان کا کوئی سر پیر نہیں ہے اور یہ مسترد شدہ ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے پریس کا نفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی اور سندھ کےعوام صوبائی حکومت سے حق مانگ رہے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ کراچی پانی کے لیے ترستا ہے، کراچی کو 26 کروڑ گیلن پانی 2023 تک مہیا کر دیا جائے گا، سندھ حکومت سے ویکسین تک خریدی نہیں جاتی، گورنر کو بل مسترد کر کے بھیجنے پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں ، گورنر نے حقیقی معنوں میں سندھ کےعوام کی نمائندگی کی۔

انہوں نے کہا تھا کہ تعمیرات کے آرڈیننس میں ابہام ہے، محمودا ٓباد نالے کا کام مکمل ہوچکا، اگلے 2 ماہ میں کھل جائے گا ،ناصر شاہ آئیں ساتھ کھڑے ہو کر بات کرتے ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ کراچی کے 3 بڑے نالوں کی صفائی کی ہے، کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں 5 منصوبے وفاق کے تھے، کراچی کے پانچوں منصوبوں پر ٹھوس پیش رفت ہو رہی ہے، 12 سال سے کھٹائی میں پڑا منصوبہ صوبے سے وفاق نے لے لیا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے مزید کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کل گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ گرین لائن مقررہ وقت پر چلے گی، 15 دن کے ٹرائل پربسیں چلیں گی ، وزیر اعظم عمران خان کل گرین لائن کا افتتاح کریں گے، پیپلز پارٹی نے 13 سال میں کراچی کو ایک بس نہیں دی۔

گورنرسندھ نے کہا تھا کہ گرین لائن بس میں آج سب کے ساتھ سفر کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version