ملائکہ اور ارباز خان ایک بار پھر منظرِ عام پر آگئے

بالی ووڈ کی سابق جوڑی ملائکہ اروڑا اور ارباز خان ایک بار پھر سے منظرِ عام پر آگئے جس کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائکہ اروڑا اور ان کے سابق شوہر ارباز خان گزشتہ رات ممبئی ایئرپورٹ پر ایک ساتھ نظر آئے۔
یہ سابقہ جوڑی اپنے بیٹے ارہان خان جو کہ بیرون ملک کالج میں زیرِ تعلیم ہے اور موسمِ سرما کی چھٹیوں کے لئے گھر واپس آرہا ہے اس کا استقبال کرنے کے لئے اکٹھے ہوئے تھے۔
ویڈیو میں ملائکہ اروڑا اور ارباز خان کو اپنے بیٹے کے گلے لگتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ارہان نے اپنی اعلیٰ تعلیم کے لئے ایک سال کا وقفہ لینے کے بعد رواں سال اگست میں بھارت چھوڑ دیا تھا۔
بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے سال 1998ء میں اداکار و فلم ساز ارباز خان سے شادی کی تھی اور دونوں کے ہاں 2002 میں بیٹے ارہان خان کی پیدائش ہوئی تھی،
ان کی طلاق 2017ء میں ہوئی تھی جس کے بعد ملائکہ اروڑا نے بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ارجن کپور کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کیے، سوشل میڈیا پر بھی ان کی جوڑی کے کافی چرچے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News