Advertisement

سابق کپتان معین خان نے غیر ملکی کوچ مقرر کرنے کی مخالفت  کردی

سابق ٹیسٹ کپتان اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ معین خان نے غیر ملکی کوچ مقرر کرنے کی مخالفت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معین خان نے قومی کرکٹ ٹیم کا کوچ کسی غیر ملکی کو مقرر کرنے کی پالیسی کی شدید مخالفت کی جبکہ اگلے ماہ شروع ہونے والے پی ایس ایل میں وکٹ کیپنگ کیلئے سرفراز احمد کی جگہ اپنے بیٹے اعظم خان کے انتخاب کی خواہش ظاہر کی ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے لیے سرفراز احمد ہمیشہ سے بیسٹ آپشن رہے ہیں،اچھی کارکردگی کے لیے سرفراز احمد کو اپنا بیٹنگ نمبر تبدیل کرنا پڑے گا، انہیں کئی بار اوپر نمبر پر بیٹنگ کرنے کا کہا ہے۔

 معین خان نے یہ بھی کہا کہ میری خواہش ہے پی ایس ایل میں اعظم خان وکٹ کیپنگ کریں۔

 ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی سرفراز احمد کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں زیر غور نہیں لارہا جبکہ اعظم خان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پی سی بی کے پلانز کا حصہ ہیں۔

Advertisement

معین خان کا مزید کہنا تھا کہ  سرفراز احمد اگر چاہیں گے تو اعظم خان پی ایس ایل میں وکٹ کیپنگ کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version