Advertisement

لال حویلی کے دروازے مسیحی برادری کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں ، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا ہے کہ لال حویلی کے دروازے مسیحی برادری کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔

 وزیر داخلہ شیخ رشید نے جناح کنونشن سینٹر میں منعقدہ تقریب سے کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی برادری میرے دل کے قریب ہے ، یسوع مسیح کے پیغام میں انسانیت سے بھلائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے سے پاکستان کے 80 حلقوں کے فیصلے پر اثرانداز ہوگا ، پاکستان میں کوئی مسیح دہشتگرد نہیں ہے ، کسی مسیح کا نام تک دہشتگردی میں نہیں ملے گا۔

اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق مل رہا ہے، کئی حلقوں میں 40 سے 50 ہزار ووٹ اوورسیز کے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ملک میں مہنگائی ہے،ہمیں اس کا حل تلاش کرنا ہے،ریاست مدینہ میں دین کی خدمت کا کردارعمران خان کوجاتا ہے۔

Advertisement

وزیرداخلہ نے کہا تھا کہ ووٹ اب الیکٹرانک مشین پر ہونگے،اپوزیشن نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ عدا لت جاتی ہےیانہیں، ہرالیکشن کے بعد دھاندلی کا نیا پنڈورا باکس کھل جاتا ہے۔

شیخ رشید نے کہا تھا کہ راولپنڈی کے ہرعلاقےمیں کالج اوریونیورسٹیاں ہیں، جہاں کی بیٹی پڑھی لکھی ہو اس کو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی ، اپنے علاقے میں کسی بدمعاش کو سر اٹھانے نہیں دیا ، تعلیم گھر میں آجائے تو وہ سمجھتا ہے ذمےداریاں کیا ہیں۔

وزیرداخلہ نے کہا تھا کہ لڑکوں سےزیادہ لڑکیاں تعلیم کے میدان میں آگے ہیں، نئے سال کے آغاز پر کچھ کالجزمیں شفٹ کا نظام لایاجائے گا، راولپنڈی کا کوئی علاقہ ایسا نہیں جہاں بچیوں کیلئے کالج نہ ہو، جو یونیورسٹی کے مخالف تھےان کی بیٹیاں اب اس میں پڑھ رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version