Advertisement

کترینہ کیف کو شادی سے پہلے کروڑوں کی ڈیل کی پیشکش

کترینہ کیف

کترینہ کیف

بالی ووڈ کی  اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کو شادی سے پہلے 100 کروڑ کی ڈیل کی پیشکش ہو گئی۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بالی ووڈ کی نئی جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی فوٹیج کے لیے ایک اوٹی ٹی( OTT) پلیٹ فارم نے 100 کروڑ روپے کی بھاری رقم دینےکی پیشکش کردی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا  کہ مغرب میں مشہور شخصیات کے مداحوں کی کثیر تعداد موجود ہےجوکہ اپنے پسندیدہ اسٹارز کی زندگی کے بارے میں معلومات رکھنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔

خیال رہے کہ مشہور شخصیات اکثر ہی اپنی شادی کی فوٹیج اور تصاویر بڑے میگزینز اور بعض اوقات چینلز کو فروخت کرتی ہیں۔

Advertisement

اس دفعہ بھارت میں بھی اس رجحان کو عام کرنے کے لیے ایک اسٹریمنگ سروس نے کترینہ کیف اور وکی کوشل کو شادی کی فوٹیج کے لیے 100 کروڑ روپے کی پیشکش کی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ابھی تک کترینہ اور وکی نے اوٹی ٹی() پلیٹ فارم کی اس پیشکش کو قبول نہیں کیا۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل اسی OTT پلیٹ فارم کی جانب سے دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو بھی ایسی ہی پیشکش کی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے جوا ایپ پروموشن کیس میں اہم پیشرفت
کیا ثنا جاوید اور شعیب ملک کا رشتہ ختم ہونے والا ہے؟ علیحدگی کی افواہیں زیرگردش
معروف کامیڈین عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 سال بیت گئے
عائزہ خان کے بھائی کی شادی کے بعد نیا تنازع، مداح سارہ خان کے دفاع میں سامنے آگئے
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
رجب بٹ کے مرد دوستوں سے ’غیرمناسب روابط‘ کا الزام، ثبوت پیش کرنے کی دھمکی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version