Advertisement

پیپلز پارٹی کے ظلم کیخلاف عوام کو اب گھروں سے نکلنا ہوگا، مصطفیٰ کمال

 

Advertisement

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ظلم کیخلاف عوام کو اب گھروں سے نکلنا ہوگا۔

اپنے ایک بیان میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ظلم پر خاموشی ظالم کا ساتھ دینے اور اسکو مضبوط کرنے کے مترادف ہے، پیپلز پارٹی کے ظلم کیخلاف عوام کو اب گھروں سے نکلنا ہوگا۔

 انہوں نے کہا کہ خاموشی آپشن نہیں رہا، ظلم پر خاموشی اختیار کرنے والوں کا پیپلز پارٹی زندہ رہنا مشکل کردے گی، ہمارا ماننا ہے کہ خاموش رہنے والے دنیا اور آخرت میں بھی تکلیف اٹھانا پڑیں گی۔

Advertisement

پی ایس پی کے چیئرمین نے کہا روز محشر خاموش رہنے والے کوئی جواز پیش نہیں کرسکیں گے، کراچی سے کشمور تک سندھ پیپلز پارٹی کی جمہوری دہشتگردی کا شکار ہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا پیپلز پارٹی سندھ کو آصف علی زرداری کی جاگیر بنانا چاہتی ہے، جسے تمام محب وطن پاکستانیوں کے ساتھ مل کر ناکام بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کے خلاف سازش ہے، ایسے قوانین مقبوضہ کشمیر میں بھارت اور مقبوضہ بر صغیر میں انگریزوں نے بھی نہیں بنائے تھے۔

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ظلم کیخلاف صرف پاک سر زمین پارٹی کھڑی ہے، وقت نے ثابت کردیا ہے کہ ہمارا راستہ ہی صحیح ہے۔

انہوں نے کہا آصف زرداری اور بلاول زرداری کی پیپلز پارٹی 1973 کے ذوالفقار علی بھٹو کے پیش کردہ آئین کو نہیں مانتی جو بلدیاتی حکومتوں کو اختیارات اور وسائل منتقل کرنے کا پابند کرتا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تعصب زدہ سندھ حکومت کا سیاہ بلدیاتی نظام آئین کے آرٹیکل 7، 8، 32 اور 140A کی صریح خلاف ورزی ہے۔

Advertisement

انکاکہنا تھا کہ جمہوری تاریخ پر بدنما داغ ہے، اس قانون کے باعث کراچی میں احساس محرومی کا طوفان برپا ہوگا، ہم ریاست کے وفادار ہیں حکومت کے نہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا ریاست ہماری ہے اور ہم اس کا دفاع کریں گے، کارکنان گھر گھر جائیں اور مسئلے کے حل کیلئے لوگوں کو ہمارا ساتھ دینے پر آمادہ کریں۔

چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ یہ ہر کراچی والے کی نسلوں کی بقاء کا مسئلہ ہے، عوام اپنے حقوق کے لیے زندہ قوموں کی طرح باہر نکلیں اور ظالم کو واضح پیغام دیں۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version