سبز الائچی کے جادوئی اثرات

سبزالائچی کا نام سنتے ہیں ایک منفرد خوشبواور ٹھنڈک کا احساس دل و دماغ کوفرحت کا احساس دلاتا ہے اور حقیقت بھی یہی ہے۔ سبز الائچی صدیوں سے مختلف ممالک میں بطور مصالحہ و دوا استعمال کی جارہی ہے۔
اس کا تعلق ادرک کی فیملی سے ہے۔ یہ میٹھے اورنمکین دونوں طرح کے پکوانوں اور بہت سے مشروبات کو اپنے منفرد ذائقہ اور خوشبو سے رونق بخشتی ہے۔ اس کے چھلکوں، بیج، تیل اور پائوڈرکو مختلف انداز میں کام میں لایا جاتا ہے۔
اس کی افادیت جاننے کے لیے کئی ممالک کے تحقیق کاروں نے چھوٹے پیمانے پر اسے اپنی تحیقیق کا موضوع بنایا اور اس کے فائدے جان کرششدر رہ گئے۔
اس کے آئل پر کی گئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ اس کے اینٹی بیکٹیریل خصوصیت کے سبب یہ کئی طرح کے بیکٹیریا اور فنگل کے خاتمے میں بے پناہ موٗثر ہے یہ تقریباٍ تمام ہی خوردبینی جرثوموں سے لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
یہ میٹابولک سینڈروم جو کہ ایک صحت کی حالت ہے جس کی وجہ سے دل کے امراض، ٹائپ ٹو ذیابیطس، موٹاپا، ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول اوربرے کولیسٹرول کی کمی کا خطرہ کئی گناہ بڑھ جاتا ہے اسے بہتر کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
اکثر لوگوں کا خیال میں الائچی اورپودینہ سانسوں کی مہک کے لیے سب سے بہترین بریتھ فریشنر ہے اور اس مقصد کے لیے اسے برس ہا برس سے استعمال بھی کیا جارہا ہے لیکن یہ منہ میں ناگوار مہک کا سبب بننے والے بیکٹیریا سے لڑنے میں معاون ثابت ہوتی ہے یہ اپنی اینٹی آکسیڈینٹ خواص کی بناپرمنہ کی صحت کو بہتر بناتی ہے۔
جسم کے فاسد مادوں سے نجات کے لیے الائچی کو بطور ڈیٹوکسیفائنگ بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اسی لیے یہ جگر کی صحت میں معاونت کرتی ہے۔
اس میں شامل کئی صحت بخش اجزائ جہاں کئی امرض سے محفوظ رکھتے ہیں اسی طرح سرطان کے خطرے کو بھی کئی گناہ کم کر سکتے ہیں۔
ادرک کی فیملی سے تعلق کی بنا پر یہ نطام انہضام کو بہتر کرنے میں اپنا جواب نہیں رکھتی، اس کی چائے پیٹ کی جملہ تکالیف میں آرام پہنچاتی ہیں اور السرسے تحفظ فراہم کرتی ہے۔
ایک اچھی خبریہ ہے کہ کئی تحقیق کے باوجود اس کا کوئی سائیڈافیکٹ سامنے نہیں آیا۔ اسے آسانی اور بغیر کسی نقصان کے ہر طرح کے کھانوں میں استعمال کیا جاتا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

