‘شہید بے نظیر بھٹو نے پاکستان میں جمہوریت کیلئے بڑی بہادری سے تاریخی جدوجہد کی’

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو ایک تحریک اور مشعلِ راہ ہیں۔
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو ان کی 14 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے۔
بلاول بھٹو کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ انہوں نے بطور ایک عوامی رہنما پاکستان میں اتحاد، ہم آہنگی اور ترقی پسند سوچ کو فروغ دیا۔
پی پی چئیرمین نے کہاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹونے عوام کے سیاسی و معاشی حقوق کی حفاظت کی، بطور وزیراعظم انہوں نے شدید مخالفت و رکاوٹوں کے باوجود ملک میں عوام دوست پالیسیاں متعارف کرائیں۔
انہوں نے کہاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے عوامی خدمت پر مبنی بیشمار اقدامات کئے اور عالمی سطح پر پاکستان کے درست امیج کو اجاگر کیا، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جانب سے مادرِ وطن کی دفاع کے لیئے میزائیل ٹیکنالاجی کا تحفہ ایک ناقابلِ فراموش تحفہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 14 ویں برسی
بلاول بھٹو نے کہاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی جدوجہد کے دوران آمریتی کرگسوں کے ہاتھوں انتہائی مظالم کا سامنا کیا، انہوں نے آمریتی قوتوں کے ہاتھوں اپنے والد، دو بھائیوں اور حتیٰ کہ اپنی والدہ کو گنوایا۔
پی پی پی چیئرمین نے کہاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے بھی زندگی کی آخری گھڑی تک جمہوریت کی لڑائی لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، آج کا دن یہ عہد کرنے کا دن ہے کہ پاکستان سے دہشتگردی و انتھاپسندی کا خاتمہ کریں گے۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہےکہ آج یہ بھی عہد کریں کہ جمہوریت کی مضبوطی، آئین و پارلیمان کی بالادستی، اور معاشرتی مساوات کے لیئے جدوجہد جاری رکھیں گے کیونکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو اس کے علاوہ خراج عقیدت پیش کرنے کا کوئی اور بھتر طریقہ نہیں ہوسکتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

