معیشت ڈبو کر ملک کا مستقبل تاریک کرنے والے ن لیگی نااہل ہیں، شہباز گِل

ترجمان وزیر اعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ عوام جانتے ہیں کہ معیشت ڈبو کر ملک کا مستقبل تاریک کرنے والے ن لیگی نااہل ہیں۔
ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم صفدر کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ملکہ جعلساز سیاست کی فکر چھوڑیں رسیدیں دیں، عوام جانتے ہیں کہ معیشت ڈبو کر ملک کا مستقبل تاریک کرنے والے ن لیگی نااہل ہیں،۔
ان کا کہنا تھا کہ بڑے میاں عدالت سے سزا پانے کے بعد مفروری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، سیاست میں غیر اہم ہو چکی مریم کے والد مفرور ہو کر لندن براجمان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں الٹی گنگا بہتی ہے، الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق بہتان لگانے میں مگن ہیں، عمران خان کے پیچھے عوام کی طاقت ہے۔
ترجمان وزیر اعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا مزید کہنا تھا کہ مریم بی بی کا ماضی، حال اور سیاسی مستقبل اندھیروں میں گھرا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے حال کو تباہ کرنے والا شخص گھر جانے کی تیاری کرے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز شریف نے لکھا تھا کہ اساتذہ کو بلدیاتی اداروں کی ماتحتی میں دینا نالائقی اور نااہلی کی بدترین مثال ہے۔
اساتذہ کو بلدیاتی اداروں کی ماتحتی میں دینا نالائقی اور نااہلی کی بدترین مثال ہے۔ ہم اساتذہ کے ساتھ کھڑےہیں۔ غیر آئینی آرڈیننس کی متعلقہ شق فی الفور واپس لی جائے۔ ہمارے حال کو تباہ کرنے والا شخص ہمارے مستقبل کو اپنی نااہلی کی نظر کرنے سے باز رہے اور گھر جانے کی تیاری کرے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 23, 2021
مریم نواز نے لکھا تھا کہ ہم اساتذہ کے ساتھ کھڑے ہیں، غیر آئینی آرڈیننس کی متعلقہ شق فی الفور واپس لی جائے، ہمارے حال کو تباہ کرنے والا شخص ہمارے مستقبل کو اپنی نااہلی کی نذر کرنے سے باز رہے اور گھر جانے کی تیاری کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

