Advertisement

اومیکرون کے باعث سعودی عرب میں دوبارہ کرفیو کا خدشہ

سعودی عرب کے میڈیا کے مطابق اومیکرون کے خدشے کے باعث ملک میں دوبارہ کرفیو یا لاک ڈاؤن لگنے کا خدشہ ہے۔

سعودی عرب کے محکمہ صحت وقایہ کے چئیرمین ڈاکٹر محمد عماد المحمدی نے کہا کہ عالمی مرض کورونا کے نئے ویرئینٹ اومیکرون کا موسم سرما میں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

وقایہ کے معاون ایگزیکٹو چئیرمین کا کہنا تھا کہ آنے والے ہفتوں میں کورونا کیسز میں اضافے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کرفیو یا لاک ڈاؤن کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔ اسی حوالے سے کرفیو پاس کے لئے ایک ایپ بھی لانچ کر دی گئی ہے جو بوقت ضرورت استعمال ہو گی۔

Advertisement

چئیرمین کا کہنا تھا کہ فی الحال ملک میں کورونا کے متاثر مریضوں کی تعداد کم ہے ، لاک ڈاؤن یا کرفیو کا فیصلہ اسپتالوں پر پڑنے والے دباؤ اور نازک مریضوں کی تعداد کو دیکھ کر کیا جائے گا۔

سعودی عرب کے محکمہ صحت کے ایگزیکٹو چئیرمین نے کہا وائرس سے بچاؤ کے لئے شہری دی گئی ہدایات پر سختی سے عمل کریں ۔

شہریوں کو دی گئی ہدایات کے مطابق سماجی فاصلہ ، ماسک پہننا اور ہاتھوں کی بار بار صفائی شامل ہے۔

اس کے علاوہ عوامی اور پرہجوم مقامات پر بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت کے محکمہ صحت کی جانب جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج کورونا کے 332 کیسز مثبت آئے ہیں، جبکہ ایک شخص کی موت واقع ہو گئی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version