Advertisement

ملک میں گیس کے ذخائر ختم ہونے کو ہیں، وزیر توانائی

World economic forum is now appreciating the economy of Pakistan

وفاقی وزیر برائے توانائی نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کے ذخائر ختم ہونے کو ہیں۔

وزیر توانائی حماد اظہر نے کابینہ کو بریفنگ میں بتایا کہ گیس کے ذخائر 9 فیصد سالانہ کی شرح سے کم ہو رہے ہیں، نئے ذخائر نہ ملنے کے باعث آئندہ سالوں میں گیس مکمل ختم ہو جائیگی۔

حامد اظہر کا کابینہ اجلاس میں کہنا تھا کہ مستقبل میں درآمدی گیس پر ہی انحصار کرنا ہوگا، جس کیلئے نئے ایل این جی ٹرمینلز کی تعمیر جاری ہے۔

حماد اظہر نے بتایا کہ روس کے تعاون سے گیس پائپ لائن کی تعمیر کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیر توانائی کی بریفنگ پر گیس کی پیداوار میں کمی کا نوٹس لے لیا۔

Advertisement

وزیراعظم نے گیس چوری اور ضیاع کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا گیس چوری، ضیاع اور ملی بھگت گیس پیداوار میں کمی کا باعث بن رہے ہیں؟

وزیراعظم نے گیس کے ذخائر میں تیزی سے کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ذخائر میں بہتری کیلئے قلیل، وسط اور طویل مدتی منصوبے شروع کرنے کی ہدایت جاری کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version