بگ بیش لیگ: میلبورن رینی گیڈز اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کل ٹکرائیں گی

بگ بیش پریمئیرلیگ سیزن 10 کے تیسرے میچ میں کل میلبورن رینی گیڈز اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کا ٹکراؤ کل ہو گا۔
میچ مارول اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
میلبورن رینی گیڈز کا گزشتہ بگ بیش سیزن کافی خراب تھا ، اور پوائنٹس ٹیبل پر ان کے حصے میں 4 فتوحات درج تھیں۔
ٹیم انتظامیہ نے گزشتہ سیزن کی خراب کارکردگی کے باعث رواں سیزن میں نک میڈیسن کو کپتانی کے فرائض سونپے ہیں۔ اور انتظامیہ پرامید ہے کہ یہ تبدیلی ٹیم کی کارکردگی پر اچھے اثرات مرتب کرے گی۔
میلبورن رینی کے لئے اوورسیز کھلاڑیوں میں انمکٹ چند ، محم نبی اور ظہیر خان شامل ہیں ، جبکہ مقامی کھلاڑی میں آرون فنچ ، سام ہارپر اور شان مارش کی خدمات حاصل ہیں۔
بگ بیش لیگ کے اس سیزن میں میلبورن رینی کو کین رچرڈسن اور جیمز پٹیسن سے کافی امیدیں وابستہ ہیں، جو بحیثیت ٹیم باؤلر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
میلبورن رینی گیڈز اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے مابین کل ہونے میچ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی ٹیم بھی کافی مظبوط ہے ۔ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے گزشتہ سیزن میں پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔
ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو میٹ رنشا ، جوناتھس ویلز ، ویدرالٹ اور میتھیو شورٹ کی خدمات حاصل ہیں ، جبکہ اوورسیز کھلاڑی افغانستان کے راشد خان ان کے باؤلنگ اسکواڈ کا اہم حصہ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

