بے نظیر بھٹو کی شہادت پاکستان کے لیے بہت بڑا نقصان ہے، شہباز شریف

شہباز شریف کا کہنا ہےکہ بے نظیر بھٹو کی شہادت پاکستان کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔
مسلم لیگ ن کے صدراور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی زندگی کو بیان کرنے کے بہت سے طریقے ہیں لیکن میرے نزدیک جمہوریت کے لیے ان کی خدمات ان سب سے زیادہ ہیں۔
شہباز شریف نے کہاکہ اللہ اس کی روح کو سکون دے!۔
The martyrdom of Mohtarama Benazir Bhutto was a huge loss for Pakistan. There are many ways to describe her life but to me, her services for democracy trump them all. May Allah rest her soul in peace!
Advertisement— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 27, 2021
یہ بھی پڑھیں:محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 14 ویں برسی
اسلامی ممالک کی پہلی پاکستانی منتخب خاتون وزیراعظم ، قائد انقلاب محترمہ بے نظیر بھٹو کی 14 ویں برسی آج انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔
انیس اکتوبر دو ہزار سات میں بے نظیر بھٹو کراچی واپس آئیں جہاں ان کے قافلے پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تاہم حملے میں بے نظیر بھٹو محفوظ رہیں لیکن ستائیس دسمبر دو ہزار سات میں راولپنڈی کے لیاقت باغ میں قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

