عمران خان کا ہر الزام پاکستان کی ہر عدالت میں جھوٹا ثابت ہوگیا، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کا ہر الزام پاکستان اور برطانیہ کی ہر عدالت میں جھوٹا ثابت ہوگیا ہے۔
انہوں نے لاہور میٹرو سستا ترین منصوبہ ہونے کے حکومتی اعتراف پر اپنے بیان میں کہا کہ عمران صاحب جب بولتے ہیں جھوٹ بولتے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ جھوٹ کا جو سفر کنٹینر سے شروع ہوا آج تک جاری ہے اور ہر روز بے نقاب ہوتا ہے، پنجاب اسمبلی میں لاہور میٹرو کا سستا ترین ہونے کا حکومتی اعتراف پر عمران صاحب ہر بار کی طرح جھوٹے ثابت ہوگئے۔
انکا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے ہر منصوبے کو عمران صاحب نے جھوٹ بول کر متنازعہ بنایا، ہر اُس منصوبے کو متنازعہ بنایا جس سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اپنی حکومت نے تسلیم کرلیا کہ میٹرو منصوبہ 29.61 ارب روپے میں مکمل ہوا، یہ سستا ترین منصوبہ ہے، حکومتی اعتراف نوازشریف اور شہبازشریف کی امانت، دیانت اور اہلیت کا اعتراف ہے۔
مسلم لیگ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران صاحب جھوٹ بولتے رہے کہ میٹروز150 ارب میں بنی ہیں، یہ میٹرو کو جنگلہ بس کہتے رہے، اس کی لاگت کے بارے میں جھوٹ بولتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران صاحب نے پشاور میں جنگلہ بس بھی بنائی اور 126 ارب میں مہنگی ترین بنائی، یہ تو پشاور بی آرٹی کا حساب بھی چھپاتے پھر رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ انہوں نے 300 ارب ڈالر بیرون ملک سے لانے اور آئی ایم ایف کے منہ پر مارنے کا قوم سے جھوٹ بولا، عوام سے ایک کڑوڑ نوکری اور 50 لاکھ گھروں کا جھوٹ بولا۔
انکا کہنا ہے کہ عمران صاحب نے ڈیلی میل میں جھوٹی خبر چھپوائی اور پھر لندن کی عدالت میں اعتراف کیا کہ جھوٹ بولا، غیرقانونی فارن فنڈنگ کیس میں بھی جھوٹ بولا اور اکاﺅنٹس چھپائے۔
مسلم لیگ کی ترجمان نے کہا کہ شہبازشریف کے بارے میں پانامہ کا جھوٹ بولا اور آج تک عدالت سے مفرو ہیں، نیشنل کرائم ایجنسی نے اعتراف کیا عمران صاحب نے جھوٹ بولا۔
انہوں نے کہا کہ نیب میں جھوٹ بولے اور اب ایف آئی میں جھوٹ بول رہے ہیں، آئی ایم ایف نہیں جاﺅں گا، خودکشی کرلوں گا کا جھوٹ بولا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب رفتہ رفتہ اعتراف کرتے جائیں گے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)، نواز شریف، شہباز شریف کا بنایا ہر منصوبہ سستا ترین تھا۔
انکا کہنا ہے کہ عمران صاحب اعتراف کریں گے کہ موٹرویز، میٹروز، بجلی، گیس اور ایل این جی کے منصوبے سستے ترین تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اعتراف ہورہا ہے کہ نوازشریف دور میں چینی، آٹا، سستا، مفت علاج اور دوائی میسر تھی کیونکہ ملک اور عوام پر مافیاز اور کارٹلز مسلط نہیں تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

