مریم اورنگزیب نے میڈیا پروٹیکشن بل میں ترمیم کا مطالبہ کر دیا

مریم اورنگزیب نے میڈیا پروٹیکشن بل میں کیمرہ مین، فوٹوگرافرز کو صحافی کے درجے میں شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خبر اور واقعات کو منظر عام پر لانے میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کرنے والوں کو صحافیوں کی کیٹیگری سے نکالنا غلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیمرہ مین اور فوٹوگرافرز جنگوں اور تنازعات میں سب سے آگے ہوتے ہیں، انہیں تو زیادہ تحفظ کی ضرورت ہوتی ہے ، یہ کیسا پروٹیکشن بل ہے جس میں صحافت کے اتنے اہم شعبے کو ہی مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا کہ دنیا بھر میں کیمرہ مین، فوٹوگرافرز وہ کام کردکھاتے ہیں جو رپورٹرز کے کام کو بھی پیچھے چھوڑ جاتا ہے ، کیمرہ مین اور فوٹوگرافرز کو صحافی کے درجے سے نکالنا صحافت، میڈیا اور پیشہ وارانہ امور سے لاعلم ہونے کا مظہر ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ کیمرہ مین اور فوٹوگرافرز برادری میں پھیلی تشویش قابل فہم ہے، حکومت اس غلطی کو فوری درست کرے ، کیمرہ مین اور فوٹوگرافرز برادری کے ساتھ یک جہتی کرتے ہیں، ان کے حق کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا کی نمائندہ تنظیمیں اپنے ساتھیوں کے پیشہ وارانہ حق کے تحفظ کے لئے آواز بلند کریں۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی: صحافیوں کے تحفظ کا بل متفقہ منظور
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

