’96 لاکھ خاندان راشن رعایت پروگرام میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں’

فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ 96 لاکھ خاندان اور10 ہزار سے زیادہ کریانہ اسٹور وزیراعظم کے راشن رعایت پروگرام میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کے راشن رعایت پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، پروگرام کے ذریعے دو کروڑ خاندان آٹا، دال اور گھی پر30 فیصد رعایت حاصل کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں: راشن پروگرام میں پچاس ہزار آمدن سے کم لوگوں کو ریلیف ملے گا
انہوں نے مزید بتایا کہ 7 لاکھ کریانہ اسٹور120 ارب کی سبسڈی خاندانوں کو دینےکا ذریعہ بنیں گے۔
96لاکھ خاندان اوردس ہزار سے زیادہ کریانہ سٹور وزیراعظم کےراشن رعائت پروگرام میں رجسٹر ہو چکے ہیں,اس تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہےاس پروگرام کے ذریعے دو کروڑ خاندان آٹا،دال اورگھی پر30فیصدرعائت حاصل کرینگےجبکہ7 لاکھ کریانہ سٹور120 ارب کی سبسڈی خاندانوں کو دینےکا ذریعہ بنیں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 15, 2021
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

