Advertisement

انسٹاگرام نے نوجوانوں کے لیے انوکھا فیچر متعارف کروادیا

انسٹا گرام میں اہم تبدیلی کا اعلان، کم کاردیشن اور دیگر کا احتجاج

ویڈیو اور تصاویر شیئر کرنے والی مشہورایپ انسٹا گرام نے اپنے نوعمر اور نوجوان استعمال کنندگان کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروادیا ہے، جس کا مقصد اپنے پلیٹ فارم کو نوجوان اور ٹینز کے استعمال کے لیے محفوظ بنانا ہے۔

سوشل میڈیا ایپس اور ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’ این گیجٹ‘ کے مطابق انسٹاگرام نے اس نئے فیچر کو ’ ٹیک اے بریک‘ کے نام سے امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں متعارف کروادیا ہے۔

اس فیچر کو ایسے استعمال کنندگان کے لیے تیار کیا گیا ہے جو کہ کچھ وقت کے لیے انسٹا گرام سے وقفہ لینا چاہتے ہیں، تاہم اس فیچر میں ایپ کے بہت زیادہ استعمال سے روکنے کے لیے ریمائنڈر سیٹ کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

اس فیچر کو انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری کے رواں ہفتے دیے گئے اس بیان کے بعد پیش کیا گیا ہے جس میں انہوں نے آن لائن رہنے والے بچوں کو درپیش خطرات کے بارے میں گفتگو کی تھی۔

Advertisement

انسٹاگرام والدین اور بچوں کے سرپرستوں کے لیے اگلے سال مارچ تک ایک نیا فیچر لانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، جس کی بدولت وہ اپنے بچوں کے انسٹاگرام کی مانیٹرنگ کرسکیں گے کہ ان کے بچے ایپ پر کتنا وقت صرف کر رہے ہیں، کیا الفاظ استعمال کر رہے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ وہ انسٹا گرام پر بچوں کے لیے حدود بھی متعین کرسکیں گے۔

اس کے علاوہ انسٹاگرام اگلے ماہ تک ایک اور بہترین فیچر متعارف کروانے والا ہے جس کے ذریعے نوجوان ایپلی کیشن پر موجود اپنی سرگرمیوں کو ہٹانے کے ساتھ ساتھ اپنے لائیک، ڈس لائیک اور تصاویر بھی ایک ساتھ ڈیلیٹ کرسکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version