Advertisement

پچھتر سالہ شخص نے سر پر چمنی اٹھاکر ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

برطانوی شخص نے 75 سالہ سالگرہ پر ایک چھوٹی چمنی اپنے سر پر جماکر ایک نیا ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔ اس سے قبل وہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے 99 ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔ اس مظاہرے میں انہوں نے سانتا کلاز کا لباس پہن رکھا تھا۔

جان ایونز اس سے قبل  سر پر دودھ کے کریٹ، اینٹوں اور کار تک کو متوازن کرچکے ہیں۔ اپنے نئے کارنامے پر انہوں نے کہا کہ “میں ذیابیطس کا مریض ہوں، دمے کا مریض ہوں اور انجائنا بھی ہوچکا ہے لیکن اب میں نے ہمت کرکے 98 واں ایوارڈ اپنے نام کرچکا ہوں۔

اب انہوں نے 8 فٹ بلند ٹھوس اینٹوں سے بنی چمنی کو اپنے سر پر سہارا ہے جو عام آدمی کے بس میں نہیں اور اگر اس کی عالمی تصدیق ہوجاتی ہے تو یہ ان کا 99 واں اعزاز ہوگا۔ نوعمری میں انہوں سر پر بھاری وزن رکھ کر متوازن کرنا شروع کیا اور اس میں مہارت حاصل کی۔ 42 سال کی عمر میں انہوں نے سر پر اینٹیں رکھیں جس کا مقصد فلاحی کاموں کے لیے چندہ جمع کرنا تھا اور انہیں میڈیا میں بہت شہرت ملی تھی۔

Advertisement

اس سے قبل وہ سر پر فریج، پانی کی بوتلیں،بیئر کے کین، سیمنٹ مکس کرنے کی مشین، اور موٹرسائیکل اور دیگر سامان بھی اٹھا چکے ہیں۔ اس کا مظاہرہ انہوں نے کئی ممالک میں کیا ہے اور فلاحی مقاصد کے لیے اب تک ساڑھے تین لاکھ ڈالر جمع کرچکے ہیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version