Advertisement

صدر نے نیب کے نئے چیئرمین کے تقرر کیلئے باقاعدہ مشاورت کا آغاز کردیا

نیب، احتساب عدالت

صدر مملکت عارف علوی نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے نئے چیئرمین کے تقرر کے لیے باقاعدہ مشاورت کا آغاز کردیا۔

ایوان صدر کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ چئیرمین نیب کی تقرری کے معاملہ پر ایوان صدر متحرک اور فعال ہوگیا ہے اور آئین کے تحت  ایوان صدر نے  قومی اسمبلی میں  لیڈر آف دی ہاؤس، وزیراعظم عمران خان اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھ دیا ہے۔

اس خط میں ایوان صدر نے وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے نئے چئیرمین کے نام مانگے ہیں اور دونوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ایسے نام ایوان صدر کو بھجوائیں جو کہ چیئرمین نیب کے لیے طے شدہ طریقہ کار اور قواعد و ضوابط پر پورا اتریں ۔

نئے نام آنے کے بعد  صدر حکومت اور اپوزیشن کے اتفاق رائے سے نئے چئیرمین کا انتخاب کریں گے اور اگر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان کسی بھی ایک نام پر اتفاق نہ ہوا تو پھر صدر یہ معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دینگے جس میں حکومت اور اپوزیشن اراکین کی تعداد برابر ہوگی، صدر وہ نام بھی پارلیمانی کمیٹی کے حوالے کر دینگے جو کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے تجویز کیے ہونگے۔

واضح رہے کہ موجودہ چئیرمین نیب جاوید اقبال 8 اکتوبر کو اپنی 4 سالہ مدت ملازمت مکمل کرچکے ہیں، موجودہ چئیرمین نیب کو صدارتی آرڈیننس کے تحت نئے چئیرمین کی تعیناتی تک کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version