Advertisement

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کپاس کے پیداواری اعداد وشمار جاری

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن(پی سی جی اے)کی جانب سے کپاس کے پیداواری اعداد وشمار جاری کر دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سیزن کے مقابلے رواں سیزن میں اب تک کپاس کی پیداوار میں 54.22فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رواں برس یکم دسمبر تک 71لاکھ 68 ہزار 118 گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئیں جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں 46 لاکھ 48ہزار 118 گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھیں۔

 فیکٹریوں میں 25 لاکھ 20ہزار 26 گانٹھ زائد کپاس آئی،صوبہ پنجاب میں 36 لاکھ 79 ہزار 16 کپاس فیکٹریوں میں آئی،گزشتہ سال 26 لاکھ 34 ہزار 487 گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی ۔

رواں کاٹن سیزن میں 10 لاکھ 44 ہزار 529 گانٹھ زائد کپاس فیکٹریوں میں آئی،صوبہ پنجاب میں  پیداوار میں اضافے کی شرح 39.65 فیصد رہی۔

صوبہ سندھ میں رواں سیزن میں 34 لاکھ نواسی ہزار 102گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی،گزشتہ سیزن میں سندھ کی جننگ فیکٹریوں میں 20 لاکھ 13 ہزار605 گانٹھ کپاس آئی تھی ۔

Advertisement

صوبہ سندھ میں اضافے کی شرح 73.28 فیصد رہی ۔

  کپاس کی پیداوار میں گزشتہ تین سال کے مقابلے میں زائد کپاس کی پیداوار سے کاشتکاروں جنزز اور ٹیکسٹائل انڈسری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ ہاؤس رینٹل سیلنگ میں بڑا اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version