Advertisement

واشنگ مشینوں پرمشتمل 44 فٹ طویل اہرام تیار

برطانوی کمپنی نے لگ بھگ 1496 ری سائیکل شدہ واشنگ مشین کو اوپر تلے رکھ کر ایک اہرام بنایا ہے ۔ اس اہرام کی بلندی 44 فٹ اور سات انچ نوٹ کی گئی ہے۔

برطانیہ میں برقی آلات فروخت کرنے والی کمپنی نے عوام میں برقی آلات کی ری سائیکلنگ سے آگہی کے لیے یہ ریکارڈ بنایا ہے۔ اس کمپنی کا نام کری ہے جس کے مطابق تمام سہولیات کے باوجود 68 فیصد برطانوی افراد نہیں جانتے کہ کوڑا کرکٹ میں پھینکی جانے والی کونسی برقی اشیا ری سائیکل کی جاسکتی ہے۔

کری نے کہا کہ اسے بنانے کا مقصد لوگوں کو یہ پیغام دینا تھا کہ وہ کچرے کے بڑے ڈھیر(لینڈ فل) کو نہ بڑھائیں بلکہ پرانی اشیا کو نئی زندگی دیں۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں برقی اشیا کا کچرا یعنی ای ویسٹ تیزی سےبڑھ رہا ہے اور یوں ماحول کے لیے نقصاندہ ثابت ہورہا ہے۔

کمپنی نے اس مہم کے لیے 1496 پرانی واشنگ مشینوں کو درست کرکے ری سائیکل کیا ہے اور انہیں بہت احتیاط سے ساڑھےتیرہ میٹریعنی 44 فٹ بلند اہرام نما مینار تعمیر کیا ہے۔ واشنگ مشینوں کو ایک پر ایک کرکے رکھا گیا اور انہیں کسی تار یا رسی سے نہیں جوڑا کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version