Advertisement

کولمبیا ، سرحدی شہر کوکوٹا میں دو بم دھماکے، 3 افراد ہلاک

کولمبیا کے سرحدی شہر کوکوٹا میں ایک گھنٹے کے وقفے سے دو بم دھماکوں میں3 افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق کوکوٹا شہر کے ائیرپورٹ کے رن وے پر مشتبہ حملہ آور نے صبح 5 بجے دھماکہ کیا.

مشتبہ شخص بارودی مواد اٹھائے ائیرپورٹ رن وے کے حفاظتی باڑھ کو پھلانگنے کی کوشش کر رہا تھا کہ دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں مشتبہ شخص مارا گیا۔

رن وے کے قریب ہونے والے اس دھماکے کے ٹھیک ایک گھنٹے بعد پولیس کا اینٹی بم ڈسپوزل اسکواڈ ایک مشتبہ بیگ کی چھان بین کر رہے تھے کہ وہ بیگ دھماکے سے پھٹ گیا ، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہکار ہلاک ہو گئے۔

Advertisement

یکے بعد دیگرے دو دھماکوں کے بعد فلائٹس آپریشن کو ہنگامی طور پر ملتوی کر دیا گیا، اور ائیرپورٹ پر موجود مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا.

کوکوٹا شمالی ریاست سینٹینڈر کا دارالحکومت ہے اور سرحدی علاقے میں گوریلا فائٹرز اور ڈرگ مافیا کے درمیان اکثر مڈ بھیڑ کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

 کولمبیا کے وزیر دفاع ڈیاگو مولانو نے کہا یہ بم بلاسٹ دہشت گرد حملہ ہے جو انتہا پسند گروپوں کی جانب سے کیا گیا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version