نیوزی لینڈ کے اسپنر اعجاز پٹیل کا کرکٹ کی تاریخ میں بڑا کارنامہ

نیوزی لینڈ کے اسپنر اعجاز پٹیل نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک اننگ میں 10 وکٹیں لے کر ناقابل تسخیر عالمی ریکارڈ برابر کر دیا۔
اعجاز پٹیل نے بھارت کے خلاف جاری ممبئی ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پوری انڈین کرکٹ ٹیم کو واپس پویلین بھیج دیا۔
اعجاز پٹیل ایک اننگز میں دس وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے تیسرے باؤلر بن گئے۔
اعجاز پٹیل ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے تیسرے باؤلر ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے ، اس سے قبل انگلینڈ کے جم لیکر اور بھارت کے انیل کمبلے وہ باؤلر ہیں جنہوں نے ایک اننگ میں تمام دس کھلاڑی تن تنہا آؤٹ کئے ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ ایک اننگ میں تمام دس وکٹیں حاصل کرنے والے جم لیکر ، انیل کمبلے اور اعجاز پٹیل تینوں اسپنرز ہیں۔
انگلینڈ کے جم لیکر نے یہ کارنامہ 1956 میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران انجام دیا تھا، جم لیکر نے پہلی اننگ میں 37 رنز کے عیوض 9 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جبک دوسری اننگ میں بھی آسٹریلوی بلے باز ان کی گھومتی گیندوں کو سمجھ نہ پائے اور پوری ٹیم انہی کا شکار بنی، جنم لیکر نے دوسری اننگ میں 53 رنز کے عیوض 10 وکٹیں حاصل کیں تھی۔
انیل کمبلے یہ کارنامہ پاکستان کے خلاف انجام دیا تھا، 1999 میں پاکستان کے دورہ بھارت کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی دوسری اننگ میں بھارتی لیگ اسپنر انیل کمبلے نے 74 رنز دے کر دس وکٹیں حاصل کی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

