Advertisement

شہید محترمہ بینظیر بھٹو مثالی عالمی لیڈر تھیں، بلاول بھٹو

بلاول

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو مثالی عالمی لیڈر تھیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے محترمہ بینظیر بھٹو کے 14 ویں برسی پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو ایک تحریک اور مشعلِ راہ ہیں، محترمہ بینظیر نے ملک میں بہادری سے جمہو ریت کے لیے تاریخی جدوجہد کی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو مثالی عالمی لیڈر تھیں، قوم محترمہ شہید بینظیر بھٹو کے قومی جذبے، طویل جدوجہد اور قیادت کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ بینظیر بھٹو کا مشن عوام کو غربت، بیروزگاری اور ناانصافیوں سے نجات دلانا تھا، محترمہ کا روالپنڈی میں قتل پوری قوم کو قتل کرنے کی سازش تھی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو ہمہ گیر شخصیت کی مالک تھیں، بینظیر بھٹو نے ملک میں اتحاد، ہم آہنگی اور ترقی پسند سوچ کو فروغ دیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ محترمہ نے عوام کے سیاسی و معاشی حقوق کی حفاظت کی جبکہ بطور وزیراعظم محترمہ نے شدید مخالفت و رکاوٹوں کے باوجود ملک میں عوام دوست پالیسیاں بھی متعارف کرائیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ محترمہ اسلامی دنیا کی پہلی منتخب خاتون وزیراعظم تھیں، محترمہ نے عوامی خدمت پر مبنی اقدامات کئے، اور عالمی سطح پر ملک کی مثبت عکاسی کو اجاکرکیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہید بی بی کا مادرِ وطن کے دفاع کے لیے میزائیل ٹیکنالاجی کا تحفہ بھی ایک ناقابلِ فراموش تحفہ ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ شہید بی بی نے آخری گھڑی تک بلا خوف و خطر جمہوریت کی لڑائی لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا ،27 دسمبر کا دن پیپلزپارٹی جیالوں کے لیے تجدید عہد وفا کا دن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version