Advertisement

دنیا بھر میں ایمازون کی سروس معطل ہونے سے کروڑوں صارفین پریشان

ایمازون

ایمازون

دنیا کا سب سے بڑا ای کامرس پلیٹ فارم ایمازون کا سرور ڈاؤن ہونے سے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین متاثر ہورہے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی کمپنی ایمازون کا ویب سرور ڈاؤن ہونے سے دنیا بھر میں ای کامرس پلیٹ فارم کی سروسز متاثر ہورہی ہے اور صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ای کامرس پلیٹ فارم ’ایمازون‘ کے سپورٹ سسٹم کی جانب سے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کی گئی جس میں انہوں نے صارفین سے معذرت کرتے ہوئے کہا ’’ہمیں آپ کے مسائل کا علم ہے اور ہماری ٹیم ان مسائل کو جلد از جلد ٹھیک کرنے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے، اس حوالے سے ہم آپ کو معلومات فراہم کرتے رہیں گے‘‘۔

https://twitter.com/TwitchSupport/status/1471144138473189382

Advertisement

خیال رہے گزشتہ ہفتے بھی ایمازون کو اس قسم کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑا تھا جب 9 دسمبر کو اس کا مین سروس ’کریش‘ کرگیا تھا جسے بحال کرنے میں 7 گھنٹے کا طویل وقت لگا اور اس دوران دنیا بھر کے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ایمازون سے جڑی تمام ویب سائٹس اور ہوسٹنگ سروس میں مسائل آرہے ہیں جب کہ زیادہ تر شکایات امریکا، چین، بھارت اور برطانیہ کے صارفین کی جانب سے آرہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version