Advertisement

نیب کا آغا سراج درانی کو ریمانڈ کےلئے احتساب عدالت پیش کرنے کا فیصلہ

نیب نے آغا سراج درانی کوکل راہداری ریمارنڈ کےلئے احتساب عدالت پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نیب سندھ اسمبلی کے اسپیکر سراج درانی کی گرفتاری کے بعد انہیں نیب پنڈی کے حوالات میں رکھے گا۔

نیب ذرائع کے مطابق کل راہداری ریمانڈ لینے کے بعد آغا سراج درانی کو سندھ منتقل کیا جائے گا، راہداری ریمانڈ سے پہلے آغا سراج درانی کا میڈیکل چیک اپ کرایا جائے گا۔

واضح رہےکہ سپریم کورٹ نے اسپیکر سندھ آغا سراج درانی کو نیب کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم دیا تھا۔

سپریم کورٹ میں آغا سراج درانی کی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

Advertisement

عدالت نے آغا سراج درانی کے وکیل کی جانب سے ٹرائل کورٹ کے سامنے سرنڈر کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی پہلے سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر عمل کریں۔

جسٹس عمرعطا بندیال نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ٹرائل کورٹ کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم نہیں دے سکتے، ہم نے قانون کے مطابق چلنا ہے۔

جسٹس سجاد علی شاہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آغا سراج درانی پہلے نیب اتھارٹی کو سرنڈر کریں، سرنڈر کریں گے تو آپ کی درخواست ضمانت قبول کرلیں گے۔

اس موقع پر آغا سراج درانی کے وکیل نے جواب دیا کہ عدالت کے سامنے موکل نے سرنڈر کر دیا ہے، کم از کم ٹرائل کورٹ کے سامنے سرنڈر کرنے کی اجازت دیدیں۔

جس پر جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ اس طرح کے سرنڈر کو عدالت نہیں مانتی اور جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ملزم نے نیب کے سامنے سرنڈر نہیں کیا۔ عدالت نے کہا کہ ہائی کورٹ سے ضمانت خارج ہونے کے ضمانت بعد از گرفتاری کیسے کی گئی۔

Advertisement

بعد ازاں سپریم کورٹ کی جانب سے حکم جاری کیا گیا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نیب کے سامنے سرنڈر ہوں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version