وسائل کی کمی کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے، شیری رحمان

شیری رحمان کا کہنا ہےکہ وسائل کی کمی کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے۔
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ وفاقی حکومت اپنا مالیاتی بوجھ صوبوں کو منتقل کرکے اپنی آئینی ذمہ داری سے دستبردار ہونا چاہتی ہے، صوبائی ترقیاتی منصوبوں میں وفاق کو آئین کے مطابق اپنا حصہ ڈالنا ہوتا ہے، ثابت ہوچکا اسلام آباد میں مسلط حکومت صوبوں کو ساتھ لے کر نہیں چل سکتی
وفاقی حکومت کا صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے رقم کی فراہمی روکنے کا فیصلہ غیر آئینی اور انتہائی تشویشناک ہے۔ وسائل کی کمی کی زمہ دار وفاقی حکومت ہے، اکائیاں نہیں۔ وفاقی حکومت اپنا مالیاتی بوجھ صوبوں کو منتقل کر کے اپنی آئینی ذمہ داری سے دستبردار ہونا چاہتی ہے۔ 1/2 pic.twitter.com/pGi9SXPTCn
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) December 14, 2021
یہ بھی پڑھیں: ملک کو منی بجٹ کی نہیں نااہل حکومت سے چھٹکارے کی ضرورت ہے
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی ذمہ داری صرف اسلام آباد نہیں، پورا ملک ہے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا آئین کے بنیادی اصول اور وفاقی ذمہ داریاں بھی اس حکومت کو سمجھانی پڑیں گی؟
صوبائی ترقیاتی منصوبوں میں وفاق کو آئین کے مطابق اپنا حصہ ڈالنا ہوتا ہے۔ثابت ہوچکا اسلام آباد میں مسلط حکومت صوبوں کو ساتھ لے کر نہیں چل سکتی۔ وفاقی حکومت کی زمہ داری صرف اسلام آباد نہیں پورا ملک ہے۔ کیا آئین کے بنیادی اصول اور وفاقی ذمہ داریاں بھی اس حکومت کو سمجھانے پڑے گی؟2/2
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) December 14, 2021
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

