Advertisement

اسلام آباد میں زیرِ حراست ملزم کی ہلاکت

اسلام آباد میں تھانہ سہالہ پولیس کی حراست میں ایک ملزم کے مرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے مرنے والے کا نام محمد مطلوب تھا، ملزم نارہ مٹور کا رہائشی ہے جو پولیس کی حراست میں گزشتہ شب ہلاک ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کو تھانےلایا گیا تھا اور تھانے کے گیٹ سے اندر آتے ہی ملزم بیٹھ گیا تھا اورملزم نے سینے میں درد کی شکایت کی جس کے بعد وہ بے ہوش ہوگیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق مرنے والے ملزم پر لوگوں کو لڑکیوں کے ذریعے ٹریپ کرنے کا الزام تھا۔

حکام نے بتایا کہ ملزمان نے لوگوں کو بلیک میل کرنے کیلئے گینگ بنا رکھا تھا، ملزم لڑکیوں کے ذریعے سادہ لوح شہریوں کو گھر بلاتے اور پھر ننگا کر کے ان کی ویڈیوز بناتے تھے۔ ان ویڈیوز کی بناء پر ملزمان شہریوں کو بلیک میل کر کے بھتہ وصول کرتے تھے۔

Advertisement

درخواست گزار کے مطابق ملزم نے بلیک میل کر کے مجھ سے 1 لاکھ روپیہ وصول کرچکا تھا اورملزم مزید 2 لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہا تھا۔

واضع رہے کہ مرنے والے ملزم کیخلاف حمزہ نامی شخص نے درخواست دے رکھی تھی جب کہ پولیس حکام نے ملزم کی تحویل میں ہلاکت میں ہونے کی وجہ ہارٹ اٹیک قرار دے دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version