Advertisement

کمپیوٹرسافٹ ویئر کی تیارکردہ چھ پینٹنگز 23 کروڑ میں فروخت

شاید آپ کو یقین نہ آئے لیکن یہ سچ ہے کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک سافٹ ویئر کی جانب سے تیارکردہ ڈجیٹل پینٹنگ کے چھ شاہکار 13 لاکھ ڈالر میں فروخت کئے گئے ہیں۔

مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ اور جدید سافٹ ویئر پر مبنی ّبوٹو نامی سافٹ ویئر کی تمام تخلیقات کو بطور این ایف ٹی نیلام کیا گیا ہے۔ این ایف ٹی یا نان فنجیبل ٹوکن ایسی ڈجیٹل تخلیقات کو کہا جاتا ہے جس کے حقوقِ ملکیت ایک شخص کے ہاتھ فروخت کردیئے جاتے ہیں۔

مجموعی طور پر بوٹو اب تک ہزاروں تصاویر اور شاہکار بنا چکا ہے لیکن اس نے رنگوں ، ایزل اور کینوس کی بجائے کمپیوٹر پر ہی  تصاویر ڈجیٹل انداز میں بناتا ہے۔ اگرچہ ایک انسانی مصور شاہکار بنانے میں مہینے اور سال تک لگادیتا ہے لیکن کمپیوٹر سافٹ ویئر یہی کام منٹوں میں کرتا ہے۔

Advertisement

اس کے لیے الگورتھم ( یعنی کمپیوٹر سافٹ ویئر) کو پہلے ہزاروں لاکھوں تصاویر اور شاہکار دکھائے جاتے ہیں۔ سافٹ ویئر سب کی تکنیک نوٹ کرتا رہتا ہے۔ اس کے بعد وہ اپنے ڈیٹا بیس اور مصنوعی ذہانت کی بنا پر خود سے تصاویر بنانے کے قابل ہوجاتا ہے۔

تین سو دن میں مجموعی طور پر کمپیوٹرپروگرام نے تین سو ڈجیٹل تصاویر بنائیں۔ ان میں سے چھ تصاویر کو ماہرین نے بیش قیمت قرار دیا ۔ اس کے بعد ان کی بولی شروع ہوئی اور انہیں پاکستانی روپوں میں تقریبا 23 کروڑ میں فروخت کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version