Advertisement

ملک کی تاریخ میں کسی نے کرپشن کی ہے تو وہ عمران خان ہے، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ میں کسی نے کرپٹ کی ہے تو وہ عمران خان ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ وہ آج بھی کنٹینر پر کھڑے ہیں، یہ 8 سال سے شریف فیملی فوبیا میں مبتلا ہیں، اپنے کل کے انٹرویو میں بھی انہوں نے یہی کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں وزرائے خارجہ اور وفود آرہے تھے اور یہ شریف فیملی پر بات کررہے تھے، بلین ٹری سونامی، فارن فنڈنگ کیس، بی آر ٹی منصوبہ پر ان سے کوئی پوچھ گچھ نہیں ہوتی۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان کا کہنا ہے کہ چینی، آٹا مہنگائی اسکینڈل پر بھی کسی نے 3 سالوں میں کچھ نہیں بولا، ان کے خلاف تحقیقات کیلئے نیب کے دروازے بند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دل و دماغ میں سیاسی انتقام کی آگ بجھ ہی نہیں رہی، عمران خان نے ملک کو دیوالیہ بنایا، انہوں نے نواز شریف کے ہر منصوبے کو متنازعہ بنایا، نواز شریف اور شہباز شریف کے دور میں تو چینی 130 روپے کلو نہیں تھی۔

Advertisement

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نےعوام کی روٹی پر مافیا کے ذریعے ڈاکہ ڈالا، نیب نیازی گٹھ جوڑ کو دوسروں کیخلاف استعمال کیا گیا، حسد اور انتقام کی آگ بجھ نہیں رہی، نیب اور ایف آئی اے ان کے کیسز پر خاموش ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن اور ڈاکے عمران خان کی رضا مندی سے ہورہے ہیں، عمران خان کی حیثیت تھانے کے ایس ایچ او کے برابر ہے۔ ہمارے بجلی کے منصوبے مہنگے ہیں تو بند کردیں، ہرعدالت نے ن لیگ کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version