Advertisement

او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کل ہوگا

او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس اسلام آباد میں کل صبح 11:30 پر شروع ہو گا۔

افتتاحی اجلاس کی صدارت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کریں گے، اجلاس کا آغاز شاہ محمود قریشی کے خطاب سے ہو گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بعد سعودی وزیر خارجہ  فیصل بن فرحان السعود اجلاس سے خطاب کریں گے، او آئی سی کے علاقائی گروپوں ایشیا،  افریقہ اور عرب کی جانب سے بیان پڑھا جائے گا۔

بیان کے بعد اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر محمد الجسیر خطاب کریں گے، اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا خطاب ہو گا، 12 سے ساڑھے 6 بجے تک کا اجلاس بند کمرہ اجلاس ہو گا۔

میڈیا کو صرف پریس گیلری میں جانے کی اجازت ہو گی، ساڑھے 6 بجے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور او آئی سی سیکرٹری جنرل حصین براہیم طحہ مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے، مشترکہ پریس کانفرنس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہی ہو گی۔

Advertisement

وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران کسی کو ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی، ریڈ زون صرف وی آٰئی پی نقل و حرکت کے لیے کھلا ہو گا۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کی میزبانی کو بہت بڑا اعزاز سمجھتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر مہمان وزرائے خارجہ و دیگر وفود کی سہولت کیلئے ہر ممکن انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ افغانستان کی انسانی صورتحال کے تناظر میں منعقد ہونے والے اس غیر معمولی وزرائے خارجہ اجلاس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

اجلاس میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے علاوہ اقوام متحدہ، یورپی یونین اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے نمائندوں سمیت امریکا، چین، روس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور فرانس کے خصوصی مندوبین کو بھی دعوت دی گئی ہے جبکہ افغانستان کی عبوری حکومت کا نمائندہ وفد بھی کانفرنس میں شرکت کریں گا۔

امریکا کے نماٰندہ خصوصی ٹام ویسٹ اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا مالدیپ کی بندرگاہ کا دورہ
پاکستان اپنے اصولی موقف پر ڈٹ گیا ، استنبول مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version