Advertisement

پنجاب میں آج 60 فیصد لوگوں کو کورونا ویکسین لگ چکی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

یاسمین راشد

نواز زرداری دجالی ٹولا ملک کے لیے زہر قاتل بن چکا ہے، یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب میں آج 60 فیصد لوگوں کو کورونا ویکسین لگ چکی ہے۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2015 سے پاک چائنہ کا میڈیکل کانفرنس ہو رہا ہے، پی ایم اے نے اپنا فوکس ہمیشہ سائنٹفک چیزوں پر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری جو بھی پہچان ہے وہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی وجہ سے ہے، میں نے شروع سے اپنا حصہ پی ایم اے میں ڈال ہے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ آج چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، کووڈ کا جب مسئلہ آیا چین نے ساتھ دیا، کورونا کے دنوں میں ہمارے دوست چین نے ہمارا ساتھ دیا اور ویکسین بھیجی۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ آج پنجاب میں 60 فیصد لوگوں کو کورونا ویکسین لگ چکی ہے،24 فیصد ڈبل ڈوز اور 69 فیصد ونگل ڈوز لگ چکی ہے اور اب ہم نے بوسٹر ڈوز بھی لگانی شروع کر دی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ویکسین بننے میں بھی چین نے بہت ساتھ دیا ہے، چین کی پہچان کا مسئلہ تھا تو پاکستان نے سب سے پہلے ساتھ دیا تھا، چائنہ اور پاکستان کی دوستی ہمیشہ ایسے ہی رہے گی۔

یاسمین راشد نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آزادی بہت بڑا مسئلہ ہے، ہمیں چین کی مدد اس میں چاہیے ہو گی، ویکسینیشن میں پنجاب اس وقت سب سے آگے ہے اور اگلے دو سال اگر پولیو کا کوئی کیس نہ آیا تو پنجاب پولیو فری ہوجائے گا، 30 سے 35 ہزار بچوں کو میزلز اور روبیلا کے ویکسین لگ رہی ہے۔

وزیر صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ پہلی جنوری سے ہیلتھ کارڈ تقسیم ہونے لگے ہیں، ڈاکٹرز مجھ سے کئی بار ناراض ہوتے ہیں، لیکن میں چپ کر کے کام کرتی رہی ہوں، ہم نے اب تک 46 ہزار بندے بھرتی کیا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ تھیلیسیمیا کے حوالے سے تھوڑا سا پڑھایا جاتا تھے، اس جیسا مرض پاکستان میں 7 فیصد لوگ کیری کرتے ہیں، ابھی دنیا کا سب سے بڑا پریوینشن پروگرام فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں چل رہا ہے اور فری آف کاسٹ وہاں فیسیلیٹیز دی جا رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version