Advertisement

واٹس ایپ نے کیمرہ ڈیزائن میں بڑی تبدیلی کا اعلان کردیا

واٹس ایپ نے موبائل کیمرے کی مدد سے عکس بندی کرنے اور سیلفی لینےکے شوقین افراد کے لیے اپنی ایپلی کیشن میں اہم تبدیلی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

 واٹس ایپ میں آنے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’ وے بی ٹا انفو‘ کے مطابق واٹس ایپ نے گوگل پے بی ٹا پروگرام  کےتحت اپ ڈیٹ کا نیا ورژن 2.22.1.2 جاری کردیا ہے۔

واٹس ایپ کی اس نئی اپ ڈیٹ میں نیا کیا ہے؟

وے بی ٹا انفو میں شایع ہونے والی خبر کے مطابق واٹس ایپ آئندہ پیش کی جانے والی اپ ڈیٹ میں ان ایپ کمیرے کو ری ڈیزائن کرے گا۔

واٹس ایپ نے گوگل بی ٹا پروگرام کےلیے جاری کیے  جانے والے ورژن 2.22.1.1 میں  گروپ ایڈمن کو آنے والے تمام پیغامات سب کےلیے ڈیلیٹ کرنے کا اہم فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement

آج جاری ہونے والی بی ٹا اپ ڈیٹ میں ہونے والی تبدیلی کے اسکرین شاٹ کا آپ اپنے واٹس ایپ کیمرے سے با آسانی موازنہ کر سکتے ہیں۔

فیوچر اپ ڈیٹ میں فلیش اور سوئچ کیمرہ بٹن کو از سر نو ڈیزائن کیا جائے گا، جب کہ حال ہی میں بنائی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز کو الٹے ہاتھ پر بلکل نیچے کی طرف دیکھ سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ابھی یہ تبدیلی تجرباتی مراحل میں ہے اور واٹس ایپ نے ابھی تک اسس فیچر کی ریلیز کی حتمی  تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version