Advertisement

عمران خان کے ہوتے ہوئے غربت میں کمی نہیں آسکتی، حمزہ شہباز

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے غربت میں کمی نہیں آسکتی۔

حمزہ شہباز نے مسیحی برادری کے ساتھ ماڈل ٹاؤن میں کرسمس کی خوشی میں کیک کاٹا ، اپوزیشن لیڈر نے مسیحی رہنماؤں کو کیک بھی کھلایا اور خود بھی کھایا۔

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام مسیحی برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، ملک پاکستان کو چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان کو متحد کرنا ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ معاشی قتل ہوا ہے، دو وقت کی روٹی نہیں مل رہی،ادوایات نہیں مل رہیں، مخلوق خدا پریشان ہے۔ یہ کرسمس 73 سال کی پہلی کرسمس ہوگی کہ مسیحی برادری آج نئے کپڑے نہیں خرید سکتے۔

Advertisement

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ عمران نیازی کے پاکستان میں عوام کا استحصال کیا ہے، معاشرے میں انتشار ہے، لوگ ایک دوسرے کو گالی دے کر بات کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹاک شوز میں عمران خان کے کہنے پر ان کے لوگ بد تہذیبی اور بد اخلاقی کرتے ہیں۔ جیل میں ہی پچھلے سال مسیحی برادری کو کیک بھیجا، میرا ان کے ساتھ دل کا رشتہ ہے۔

حمزہ شہباز کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے غربت میں کمی نہیں آسکتی، عمران خان نے جوعوام سے جھوٹے وعدے کیے یہ قومی مجرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت عیسی علیہ السلام نے ہمیشہ امن کا پرچار کیا، میری دعا ہے کہ آنے والا سال پاکستان کی مشکلات میں کمی کا سال ہو۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی مسیحی برادری ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے جبکہ مسیحی تعلیمی ادارے بغیر تفریق کے ملک بھر میں معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version